کانپور کے کاروباری منیش قتل معاملے میں ملزم داروغہ کو جیل بھیجا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2021, 11:42 PM | ملکی خبریں |

گورکھپور،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش کے ضلع کانپور کے کاروباری منیش گپتا قتل معاملے میں مطلوب چل رہے داروغہ راہل دوبے اور سپاہی پرشانت کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ گرفتار ملزمین کو منگل کی دیررات ریمانڈ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ کینٹ اور رام گڑھ تارل تھانے کی پولیس نے دونوں کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ کورٹ میں خودسپردگی کے لئے گورکھپور آئے تھے۔ دونوں کو 14دنوں کی عدالتی حراست میں لے کر دیر رات جیل بھیج دیا گیا۔

ضلع مرزاپور کے کوتوالی تھانہ کے پچیرا گاؤں کے رہنے والے منیش قتل معاملے میں ملزم داروغہ راہل دوبے اور غازی پور کے سید پور بھٹولی گاؤں باشندہ سپاہی پرشانت کمار یادو سمیت چھ پولیس اہلکار پر ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان تھا، جس میں دو کی پہلے گرفتاری ہوچکی ہے جبکہ دو ابھی بھی فرار ہیں۔ فرار پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کے لئے گورکھپور۔ کانپور پولیس کی 16ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...