حیدرآباد: عصمت دری اور قتل کے ملزم کی موت، ریل کی پٹری پر لاش برآمد، ٹیٹو سے ہوئی شناخت

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2021, 11:43 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد،16؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) تلنگانہ کے حیدرآباد ضلع کے سید آباد میں 6 سال کی بچی کے ساتھ ریپ اور قتل کا معاملہ لگاتار سرخیوں میں ہے۔ جمعرات کو حیدرآباد پولیس کو ریلوے ٹریک کے پاس ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ یہ لاش اس معاملہ کے ملزم کی ہے، تلنگانہ کے ڈی جی پی نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ دراصل، وارنگل میں ریلوے ٹریک پر لاش برآمد ہوئی ہے۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو لاش کی جانچ کی گئی جس کے بعد ہاتھ پر بنے ٹیٹو کی بنیاد پر یہ پایا گیا کہ یہ لاش سید آباد ریپ اور قتل واقعہ کے ملزم کی ہی ہے۔

حیدرآباد کے پولیس کمشنر نے کہا کہ تفتیش کے مطابق لاش تاحال ملزم کی ہی لگ رہی ہے لیکن اس کی تصدیق کسی طرح کے نتیجہ کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد تلنگانہ کے ڈی جی پی نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

تلنگانہ کے ڈی جی پی نے ٹوئٹ کر کے لکھا، ’’سنگارینی کالونی ریپ اور قتل کے ملزم کی لاش ریلوے ٹریک پر برآمد ہوئی ہے۔ یہ علاقہ گھن پور پولیس کے تحت آتا ہے۔ بدن پر کئی نشانیوں کی بنیاد پر لاش ملزم کے ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 9 ستمبر کو حیدرآباد تلنگانہ میں 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ بچی کی پہلے آبروریزی کی گئی اور بعد میں اسے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کو 30 سالہ ملزم پر شک تھا جو لڑکی کے پڑوس میں رہتا تھا۔

پولیس نے ملزم پر دس لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔ دریں اثناء تلنگانہ کے وزیر مالا ریڈی نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ پولیس اس کیس میں ملزم کو پکڑے گی اور پھر اس کا انکاؤنٹر کر دے گی۔ وزیر کے بیان کے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم مردہ پایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...