مرڈیشور میں پولس کی مخبری کرنے کے الزام میں ایک  شخص پرحملہ؛ چھ کے خلاف معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th December 2019, 7:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) غیر قانونی کارستانیوں کے متعلق پولس کو اطلاع دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کئے جانے کا مرڈیشور پولس تھانےمیں شکایت درج کی گئی  ہے۔

حملہ کا شکار ہوئے شخص کی شناخت مرڈیشور چندرہتلو کے مکین راجو راما نائک (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ راجو کے سرپر شدید چوٹ لگی  ہے، فی الوقت اُسے  منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزموں کی شناخت مرڈیشور چندرہتلو کے مکین کڈِّی عرف راجو مادیو نائک (34)، بیلکے کے مادیو گوند نائک(45)، چندرہتلو کے رتیک مادیو نائک (19)، مرڈیشور کنڑا اسکول کے کرن مادیو نائک (30)، سنتوش اشوک نائک (30)، ستیش ماستیا نائک (31)اور دیگر کے طورپر کی گئی ہے۔

اس تعلق سے مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...