یلاپور ودھان سبھا حلقہ ضمنی انتخابات : کانگریس امیدوار بھیمنانائک نے داخل کیا پرچہ نامزدگی ؛ہزاروں کارکنان کا جلوس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th November 2019, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:14؍نومبر(ایس اؤ نیوز)یلاپور ودھان سبھا حلقہ کے لئے 5دسمبر کو ہونےو الے ضمنی انتخابات کے لئے کانگریس امیدوار بھیمنانائک نے 14نومبر بروز جمعرات سابق وزیر اور ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیش پانڈے کی قیادت میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

پرچہ نامزدگی کے بعد شہر کے دیو ی میدان میں منعقدہ اجلاس میں یلاپور کانگریس امیدوار بھیمنانائک نے کہاکہ جنہوں نے پارٹی کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، بغاوت کی ہے ایسے نااہل رکن اسمبلی کو عوام سبق سکھائیں۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ عوام تک پہنچ کر نااہل رکن اسمبلی نے کیاکیا بے انصافی کی ہے اس کو سمجھائیں۔ کانگریسی کارکنان ہیبار کو شکست دینے کے لئے متحدہ کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور انتخابات کے نتائج انہیں کرارا جواب دیں گے۔ بھیمنانائک نے کہاکہ سدرامیا اور دیش پانڈے کی طرف سے کئے گئے ترقی جات کاموں کی بنیاد پر اس الیکشن میں مقابلہ ہوگا۔

کانگریس لیڈر آروی دیش پانڈے نے کہاکہ یلاپور حلقہ سے ہماری جیت یقینی ہے اس تعلق سے کسی کو شبہ نہ ہو۔ انہوں نے کارکنان ہی ہماری پارٹی کی جائیداد ہیں، کارکنان سے کہاکہ تم گھر گھر پہنچ کر ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو جیت دلانے کی اپیل کی۔ سدرامیا کی قیادت والی اور مخلوط حکومت کے ذریعے کئےگئے ترقی جات کاموں کا اس انتخابات میں جواب ملنے کی بات کہی۔ رائے دہندگان کا کام ہے کہ وہ نااہل قرار دئیے رکن اسمبلی کی عقل ٹھکانے لگائیں، نااہل ارکان اسمبلی کی اقتدار کی حوس نے ضمنی انتخابات کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا الزام لگایا۔

شہر کے دیوی میدان سے تحصیلدار دفتر تک ہزاروں کارکنان پر مشتمل جلوس نکالا گیا ۔ جہاں سرسی کے اسسٹنٹ کمشنر ایشور اُلاگڈی کو بھیمنانائک نے 2سیٹ میں اپنا پرچہ نامزدگی پیش کیا۔ اس موقع پر اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، یلاپور بلاک کانگریس صدر ڈی این گاؤنکر، منڈگوڈ بلاک کانگریس صدر کرشنا ہیرے ہلی، بنواسی بلاک کانگریس صدر رمانند نایک، اُلاس شانبھاگ وغیرہ موجود تھے۔

جائیداد کی تفصیل :پرچہ نامزدگی میں بھیمنانائک نے اپنے آپ کو ایک کسان، صنعت کار بتایا ہے۔ ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد میں  ٹویوٹاانوا، ٹویوٹا فارچونر ، بیوی گیتا کے نام سے مہیندرا پک اپ ، بیٹے اشون کے نام سے فورڈ اینڈیور سمیت کل 7سواریاں ہیں۔ دی گئی جانکاری کے مطابق انہوں نے مختلف بینکوں سے 20.32کروڑ روپئے کا قرض لیاہے۔ بیوی ،بیٹے اور ان کی کل منقولہ جائیداد 9.56کروڑروپئے اور غیرمنقولہ کل جائیداد 23.31کروڑ روپئے  ہے۔ بھیمنانائک کے پاس 19.11 لاکھ  روپئے کے اور بیوی گیتا کے پاس 7.56لاکھ روپیوں کے سونے کے زیورات ہیں۔ بینک کے اکاؤنٹس10.68لاکھ روپئے تو بیوی کےاکاونٹ میں 4.22لاکھ روپئے اور بیٹے کے اکاؤنٹ میں 5.34لاکھ روپئے ہیں۔ اسی طرح لاکھوں روپیوں کے شئیر ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلورو کے نلمنگلا تھانےمیں ایک کیس جاری رہنے کی جانکاری دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...