بنٹوال میں بائک اور اومنی ٹکر۔ بائک سوار ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd November 2020, 9:00 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال  23؍ فروری (ایس او نیوز)کلّاڈکا میں ایک اومنی کار اور بائک کے درمیان پیش آئے ہوئے حادثے میں شدید زخمی ہونے والا بائک سوار منگلورو کے ایک اسپتال میں فوت ہوگیا۔ 

اطلاع  کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام یتی راج (۳۰سال) ہے ، جو کہ سنگھ پریوار کا معروف کارکن تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جب یتی راج اپنی بائک پر کہیں جارہا تھاتو ایک ماروتی اومنی بے قابو ہوکر اس کی بائک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یتی راج شدید زخمی ہوگیا ۔ اس کو علاج کے لئے منگلورو کے پرائیویٹ اسپتال میں لےجایا گیا، لیکن اس کی جان بچانا ممکن نہیں ہوا۔ 

 دوسری طرف بائک سے ٹکرانے کے بعدبے قابو اومنی کارسڑک کنارے واقع ایک الیکٹرک پول سے جاٹکرائی اور  ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار ڈرائیور  کچھ دیرکےلیے  اپنی سیٹ پر ہی پھنس کر رہ گیا۔ میلکار ٹریفک پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے واردات پر پہنچ معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...