ضلع شمالی کینرا، منگلورو اور دھارواڑ میں بدعنوان افسران کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائی۔جوئیڈا تعلقہ پی ڈبلیو ڈی انجینئرکے ٹھکانوں پر چھاپہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2019, 9:51 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ڈانڈیلی 13/جون (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا، منگلورو،دھارواڑ جیسے ریاست کے مختلف مقامات پر اینٹی کرپشن بیوریو نے بدعنوان افسران کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ضلع شمالی کینرا میں اے سی بی نشانے پر تعلقہ کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر اودئے چھبّی آ گئے۔ ان کی بیلگاوی میں واقع رہائش گاہ اور جوئیڈا میں ان کے دفتر پر اے سی بی کے افسران نے چھاپہ ماری کی اور اہم دستاویزات کا جائزہ لینے کا کام کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ڈانڈیلی میں ان کے بھائی کے مکان پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے، جس میں انجینئر کی والدہ بھی رہائش پزیر ہے۔ اور وہاں سے دستیاب ہونے والے کاغذات کا بھی معائنہ کیے جانے کی خبر ہے۔

    پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیوانجینئر اودئے چھبّی پرالزام ہے کہ انہوں نیبدعنوانی کے ذریعے غیر محسوب دولت جمع کررکھی ہے۔ ان خبروں کے پس منظر میں اے سی بی کی تین ٹیموں نے ان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تھا۔تعلقہ پی ڈبلیو ڈی کے دفتر پر سی پی آئی وشوا ناتھ کی قیادت میں چھاپہ مارنے والی ٹیم نے لائف انشورنس، موٹر گاڑیوں وغیر ہ سے متعلق دستاویزات کا معائنہ کیا۔جوئیڈا تعلقہ میں محکمے کی طرف سے انہیں فراہم کردہ کوارٹر بھی موجود ہے، جس پر تالا لگا ہواتھا۔ اس لئے بیلگاوی میں اے سی بی ٹیم اپنا کام مکمل کرنے کے بعد چھبّی کی موجودگی میں ہی کوارٹر کا تالا کھلوانے او ر جانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    انجینئر چھبّی کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ گزشتہ بیس برسوں سے جوئیڈا، ڈانڈیلی اور ہلیال کے علاقے میں پی ڈبلیو ڈی اورضلع پنچایت میں انجینئر کے بطور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ماضی میں بھی ان پر الزامات لگتے رہے ہیں۔ اس میں ایک اہم معاملے میں اودئے چھبّی اور ان کی بیوی کے بینک اکاؤنٹ میں ایک ٹھیکے دار کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے ٹرانسفر ہونے کی با ت سامنے آئی تھی۔گمان کیا جارہا ہے کہ اودئے جوئیڈا اور ڈانڈیلی کے کچھ ٹھیکے داروں کے نام پر خود ہی ٹھیکے لینے کا کام انجام دیتے ہیں۔اور ٹھیکے دار کے بینک اکاؤنٹ میں بل کی رقم جمع کروانے کے بعد پھر اسے اپنے یا اپنے قریبی افراد کے کھاتے میں منتقل کروالیتے ہیں۔

    منگلورو میں جیولوجی اینڈ مائننگ ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ انجینئر مہادیوپّا کے مکان اور دفتر پر بیک وقت چھاپہ ماراگیا۔ یہاں چھاپہ مار ٹیم کی قیادت اے سی پی اوما پرشانت نے کی۔جبکہ مہادیوپّا سے تعلق رکھنے والے بنگلورواورچترادرگہ میں واقع مکانات پر بھی چھاپہ ماری کی گئی۔جہاں پر ملنے والے اہم دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔