بنگلور میں کانگریس لیڈر ضمیراحمد خان کے مکان اور دفتر پر اے سی بی کے دھاوے؛ کانگریس نے کہا؛ سب انسپکٹرس بھرتی اسکیم سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2022, 7:26 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک اینٹی کرپشن بیوروکے عہدیداروں نے منگل کے دن غیرمتناسب اثاثوں کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) رپورٹ پر کانگریس رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان کے 5 مقامات پر بہ یک وقت دھاوے کئے ہیں جس پر کانگریس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ  یہ  اصل میں سب انسپکٹرس بھرتی اسکیم سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

اے سی بی عہدیداروں کے بموجب کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ان کے بنگلہ‘ سلور اوک اپارٹمنٹس میں فلیٹ‘ سداشیونگر میں گیسٹ ہاؤز‘ بن شنکری میں جی کے اسوسی ایٹس کے دفتر اور کلاسی پالیہ میں نیشنل ٹراویلس کے دفتر کی تلاش لی گئی۔ اے سی بی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ صبح سے ہماری کئی ٹیموں نے چھاپے مارے ہیں۔

ہماری ٹیمیں کاغذات کی جانچ کررہی ہیں۔ 4 مرتبہ رکن اسمبلی رہے ضمیر احمد خان جون 2018 سے زائداز ایک سال ایچ ڈی کمار سوامی کی حکومت میں وزیر سیول سپلائز تھے۔ گزشتہ برس اگست میں ای ڈی نے ضمیر احمد خان کے بنگلہ کے علاوہ ایک اور سابق وزیر آر روشن بیگ کے بنگلہ پر دھاوا کیا تھا۔

یہ کارروائی 4ہزار کروڑ کی آئی ایم اے پونزی اسکیم کے سلسلہ میں ہوئی تھی۔ اس اسکیم میں ہزاروں افراد (زیادہ تر مسلمان) اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہوگئے۔ضمیر احمد خان‘ بنگلور کے حلقہ چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ کئی مرتبہ ای ڈی میں حاضری دے چکے ہیں۔ کانگریس نے آج کے دھاوے کو سب انسپکٹرس بھرتی اسکیم سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش قراردیا۔

 سب انسپکٹرس کی بھرتی میں بڑے پیمانہ پر بے قاعدگیاں ہوئیں اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس امرت پال کو اس سلسلہ میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ سابق چیف منسٹر اور قائد اپوزیشن سدارامیا نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ میرے خیال میں یہ دھاوے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے کئے گئے کیونکہ اے سی بی‘ چیف منسٹر کے کنٹرول میں ہے۔

 اے سی بی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے درمیان کوئی کنکشن نہیں ہے۔ اسی دوران بنگلورو کے بمبو بازار میں ضمیر احمد خان کے بنگلہ کے قریب کانگریس ورکرس کی بڑی تعداد نے اے سی بی دھاوؤں کے خلاف احتجاج  بھی کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...