کاروار : بدعنوان اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر اور رجسٹرار کے ٹھکانوں پر اے سی بی کا چھاپہ - غیر محسوب دولت، جائداد اور دستاویزات کا ملا سراغ

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2022, 1:26 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار، 19 ؍ جون (ایس او نیوز) ریاست بھر میں بد عنوانی افسران کے خلاف کارروائی کے تحت اینٹی کرپشن بیوریو بیک وقت کئی شہروں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارے میں جس میں ضلع شمالی کینرا بھی شامل ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جملہ 80 مقامات پر 21 سرکاری افسران کے خلاف چھاپے مارے گئے جس میں 300 سے زائد افسران نے حصہ لیا ۔ جمعہ کے دن صبح سے شام تک تلاشی مہم چلائی گئی اور اس کے بعد سنیچر کے دن اس کارروائی کو آگے بڑھایا گیا ۔
    
شمالی کینرا کے کاروار میں ڈسٹرکٹ رجسٹرار پی ایس شریدھر اور پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر راجیو نائیک کے دفتروں  اور مکانوں پر چھاپے پڑے ۔ ان دو افسران کے ٹھکانوں پر چھاپے کی قیادت کاروار اے سی بی ڈی وائی ایس پرکاش اور ٹمکورو اے سی بی ڈی وائی ایس پی ملیکا ارجن چُکّی نے کی ۔ 
    
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار پرکاش نائیک کے ہبوواڈا، رام نگر اور بینگلورو میں موجود مکانات اور ایم جی روڈ پر واقع دفتر پر چھاپہ مارا گیا ۔ رام نگر کے رہنے والا شریدھر شمالی کینرا کے علاوہ اڈپی ضلع کے عبوری رجسٹرار طور تعینات ہے ۔ اس کے گھر پر چھاپہ کے دوران تقریباً 4 کروڑ روپے مالیت کی غیر محسوب مال اور جائداد کا پتہ چلا ہے ۔ نیلمنگلا اور کورمنگلا میں سائٹس ، کنکا پورا میں فارم ہاوس ، ایس ایس آر لے آوٹ میں گھر، کورمنگلا میں ایک اور زیر تعمیر گھر ہونے کی بات سامنے آئی ہے ۔ 700 گرام سونا، 2 کلو گرام چاندی ، زمین خریدنے کا دستاویزات اور کار وغیرہ برآمد ہونے کی بات چھاپہ مار ٹیم نے بتائی ہے ۔
    
اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر راجو نائیک کے برنداون اپارٹمنٹ میں واقع فلیٹ اور ہبو واڈا میں واقع دفتر پر چھاپہ مارا گیا ۔ یہ شخص گزشتہ پچیس سال سے سٹی میونسپل کاونسل اور پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت انجینئر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے ۔ اس پر بدعنوانی کے ذریعے بے حساب دولت جمع کرنے کا الزام ہے ۔ چھاپے کے دوران  اس کے گھر سے 4 لاکھ روپے نقد، بینگلورو میں جائدار ہونے کے دستاویزات ، کاروار نندن گدّا ایکسٹنشن میں جائداد ہونے کے دستاویزات برآمد ہوئے ۔ جمعہ کی کارروائی کے بعد سنیچر کے دن اے سی بی ٹیم نے کرناٹکا وکاس گرامین بینک میں موجود راجو نائیک کے لاکر کو کھول کر اس کا جائزہ لیا ۔ لیکن وہاں سے کوئی قابل گرفت چیز برآمد ہونے کی بات ابھی تک بتائی نہیں گئی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔