تریونت پورم میں اے بی وی پی اور بی جے پی کارکنان کا مظاہرہ، پولیس سے جھڑپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2019, 11:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کیرالہ کے تریوننت پورم میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ (بی جے وائی ا یم) اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنوں نے پیر کو احتجاج کیا۔اس دوران کارکنوں اور پولیس کی جھڑپ ہو گئی۔پولیس نے کارکنوں پر قابو پانے کے لئے پانی کی بوچھار کا استعمال کیا۔بتا دیں کہ بی جے وائی ا یم اور اے بی وی پی کارکنوں نے یونیورسٹی کالج میں ایس ایف آئی کارکن پر حملے کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا جس دوران جھڑپ ہو گئی۔اس معاملے میں کیرالہ پولیس نے اتوار کو قتل کی کوشش کے الزام میں ایس ایف آئی کے 8 ارکان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا۔کیرل میں بی جے پی اور سی پی ایم میں کانٹے کی ٹکر رہتی ہے۔دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر برابر حملہ بولتی رہی ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ کانپور جیل کے اندر 2004 میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے کارکن کے قتل کے جرم میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی کے نو کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔شاید یہ ملک کی جیل کے اندر پہلا سیاسی قتل تھا۔6 اپریل 2004 کو جیل میں قید آر ایس ایس-بی جے پی سے منسلک قیدیوں کے ایک گروپ نے کے پی رویدرن پر لوہے کی چھڑوں سے حملہ کیا گیا تھا۔رویدرن بھی اسی جیل میں بند تھے۔انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...