مرکز کی طرف سے ایجنسیوں کا غلط استعمال قابل مذمت:رحمن خان

Source: S.O. News Service | Published on 15th June 2022, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ جون(ایس او نیوز) مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا مرکزی بی جے پی حکومت کی جانب سے غلط استعمال کرنے اور مرکزی حکومت کی اس کارروائی کے خلاف کانگریسیوں کے پُرامن احتجاج کرنے والوں کو گرفتارکرنے کی سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان نے کڑی مذمت کی ہے -

یہاں دفترسالار کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکزی بی جے پی حکومت من مانی کرتے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس، سی بی آئی اور ای ڈی کا استعمال صرف اپوزیشن کے کانگریس لیڈروں کے خلاف کررہی ہے -یہ سب اپوزیشن لیڈروں کو تکلیف دینے کے لئے کیا جارہا ہے -

انہوں نے بتایا کہ اس ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو نے 1937ء میں اسوسی ایٹ جرنل لمیٹڈ قائم کیا تھا، اس کا اثاثہ ینگ انڈیا ایجنسی کو منتقل کیا گیا، جو ایک چاری ٹیبل ادارہ ہے - اثاثہ کی اس منتقلی میں نہ کوئی ہیرپھیرہوئی ہے اورنہ ہی دھاندلی صرف ٹکنیکل خامی ہوئی ہے اوریہ معاملہ 2012 سے سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ اس کے باوجود کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو ای ڈی دفتر طلب کرکے ان سے غیرضروری سوالات کرنا درست نہیں ہے - جس کی انہوں نے پرزور مذمت کی ہے -جہاں تک ای ڈی نے دوہزارکروڑ روپئے کے اثاثے ینگ انڈیا ایجنسی کو منتقل کرنے کا الزام لگایا ہے دفعہ 8 کے تحت چاری ٹیبل ادارہ کو منتقل کیا جاسکتا ہے -یہ اثاثے سونیا گاندھی نے اپنے نام پر منتقل نہیں کیا ہے -انہوں نے بتایا کہ اس وقت کی حکومت نے صرف نیشنل ہیرالڈ کو نہیں بلکہ کئی دیگر اخباروں کو بھی دہلی کے قلب میں زمین الاٹ کی تھی -

ای ڈی کا استعمال صرف اپوزیشن کے خلاف کیوں؟کے پی سی سی جنرل سکریٹری منصورعلی خان نے اس پریس کانفرنس میں سوال کیا کہ انکم ٹیکس اورای ڈی کا استعمال صرف اپوزیشن کے لئے کیوں کیا جارہا ہے؟ انہوں نے کہاکہ یہ پورا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، پھر سونیا گاندھی اورراہل کے خلاف ای ڈی جانچ کیوں؟

احتجاج سے گریز کریں:جناب رحمٰن خان نے کہاکہ اہانت رسولؐ کے خلاف مسلم ممالک کے احتجاج کے بعد گستاخ نوپور شرما کو بی جے پی نے پارٹی سے برطرف کردیا ہے، مگر ضرورت ہے کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے - اس وقت ملک کے حالات بہت نازک ہیں، اس لئے اس معاملہ کو لے کر کسی بھی طرح کے احتجاج سے گریز کرنا چاہئے- امیرشریعت کرناٹک اورکئی مؤقر علمائے کرام نے بھی اہانت رسولؐ کے معاملہ کو لے کر کسی بھی طرح کا احتجاج نہ کرنے مسلمانان کرناٹک سے اپیل کی ہے۔ اس سے اتفاق کرتے ہوئے جناب رحمٰن خان نے کہاکہ اس معاملہ کو لے کر مسلمان سڑکوں پر آنے کی بجائے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں گستاخ نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں -اس کے لئے پولیس تھانہ کا گھیراؤ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ آن لائن بھی ایف آئی آر درج کروانے کی سہولت ہے -انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ڈی جے ہلی پولیس تھانہ کا گھیراؤ کرنے کے نتائج کیا برآمد ہوئے، ہمیں اس کا تجربہ ہے - احتجاج اورکسی بھی پولیس تھانے کے گھیراؤ سے دور رہیں بلکہ آن لائن ایف آئی آر درج کروانے کو ترجیح دیں -

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔