ابوظبی: سرکاری ملازمین پر ہر ہفتے کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کرانے کی پابندی

Source: S.O. News Service | Published on 7th February 2021, 10:37 PM | خلیجی خبریں |

ابوظبی،7 فروری (آئی این ایس انڈیا)  امارت ابوظبی کی حکومت نے سرکاری ملازمین پر ہر ہفتے کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کرانے کی پابندی لازمی قرار دے دی ہے اور دفاتر میں صرف 30 فی صد ملازمین کو حاضرہونے کی ہدایت کی ہے۔

ابوظبی کے میڈیا دفتر نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں اطلاع دی ہے کہ ’’محکمہ گورنمنٹ سپورٹ نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری کم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اب صرف 30 فی صد ملازمین دفاتر میں حاضر ہوں گے۔اس فیصلے کا مقصد امارت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا،احتیاطی تدابیر کا نفاذ اور ملازمین اور ان کے خاندانوں کی صحت کا تحفظ ہے۔‘‘

تاہم جن افراد نے حکومت کی رضاکارانہ ویکسین لگانے کی مہم میں حصہ لیا ہے یا جو لوگ پہلے ہی کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا چکے ہیں اور انھیں گولڈ اسٹار یا حکومت کی کووِڈ-19 کی ایپ الحوسن سے خط ای مل چکا ہے،ایسے تمام افراد ہفتہ وار لازمی پی سی آرٹیسٹ سے مستثنا ہوں گے۔

جو لوگ اپنے گھروں سے یا دفاتر سے باہر رہ کر بھی اپنے فرائض منصبی انجام دے سکتے ہیں،حکومت نے انھیں وہاں سے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اس کے علاوہ وبائی امراض کا شکار 60 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین یا کم زور قوت مدافعت کے حامل افراد کو بھی گھروں سے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

امارت نے یکم فروری کو ابوظبی میں داخلے کے خواہاں افراد کے لیے کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں سے متعلق ترمیم شدہ قواعد وضوابط کا نفاذ کیا تھا۔

ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسیس اور ڈیزاسٹرکمیٹی کے مطابق یواے ای کے شہریوں اور غیرملکی مکینوں کو کرونا وائرس کے پی سی آر کے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ملنے کے 48 گھنٹے کے اندرابوظبی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

جولوگ چاردن یا اس سے زیادہ ابوظبی میں قیام کریں گے، انھیں اپنی آمد کے چوتھے روز لازمی طورپر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔جو لوگ آٹھ روز یا اس سے زیادہ عرصہ قیام کریں گے،انھیں آٹھویں روز یہ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

کمیٹی کے مطابق جو شہری اور مکین کرونا وائرس کا ڈیفریکٹو فیزانٹرفرمیٹری (ڈی پی آئی) ٹیسٹ کراتے ہیں، وہ اس کا منفی نتیجہ ملنے کے 24 گھنٹے کے اندرابوظبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ان میں سے جولوگ 48 گھنٹے یا اس سے زیادہ قیام کریں گے ،انھیں آمد کے تیسرے روز لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔سات دن یا اس سے زیادہ قیام کی صورت میں انھیں ساتویں روز نیا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...