ابو ظبی ایک بار پھر رہائش کے لیے سب سے بہترین شہر قرار

Source: S.O. News Service | Published on 17th June 2021, 12:06 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،17؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  عالمی وبا کورونا کے بحران اور اس کے چیلنج سے نمٹنے، معاشی اور معاشرتی ترقی کے باعث اماراتی دارالحکومت ابوظبی رہائش کے لیے سب سے بہترین شہر بن گیا۔ اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ابوظبی کو معاشرتی و معاشی ترقی اور صحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی و دیگر کی بدولت مسلسل دوسری مرتبہ رہائش کے لئے سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

دی اکنامک انٹلیجنس یونٹ (ای آئی یو) کی جاری کردہ گلوبل ایبلٹی انڈیکس کے مطابق 2021 کے معیار زندگی کی درجہ بندی میں اماراتی دارالحکومت ابوظبی 7 درجہ بہتر ہوکر اوپر آگیا۔ انڈیکس 30 عوامل کے مطابق دنیا کے 140 سب سے زیادہ قابل شہروں کا سروے کرتا ہے۔

یہ انڈکس استحکام، صحت کی دیکھ بھال، ثقافت اور ماحول، تعلیم کا معیار اور بنیادی ڈھانچے کے مطابق ہر شہر میں رہائش کے عیش و آرام اور رہائش کی سطح پر دنیا میں رہنے کیلئے بہترین شہروں کا معیار طے کرتا ہے اور ان تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ابوظبی نے عرب دنیا میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی درجہ بندی کے تحت وبائی امراض کے عالمی چیلنجوں کے باوجود دبئی نے مشرق وسطی میں رہنے کے لئے دوسرے بہترین شہر کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...