بھٹکل مخدوم کالونی کی مسجد سیدنا حُسین کےلئے عہدیداران کا انتخاب؛ عبدالمحیط ندوی صدر اور فرقان صدیقہ ندوی جنرل سکریٹری منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2021, 11:42 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/ اپریل (ایس او نیوز) مخدوم کالونی سیدنا حُسین کے  لئے گذشتہ روز عہدیداران  کا انتخاب عمل میں آیا جس میں اگلے سہ سالہ میعاد کےلئے مولوی عبدالمحیط خطیب ندوی صدر کے عہدہ پر منتخب ہوگئے جبکہ مولوی  محمد فرقان صدیقہ ندوی جنرل سکریٹری کے طور پر منتخب ہوگئے۔ جناب عبدالجبار صاحب نائب صدر، جناب معزز کولا  سکریٹری، جناب فواز شیخ خازن اور جناب عبدالقادر محاسب کے طورپر چنے گئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  عہدیداران کے انتخاب سے قبل مسجد کی نئی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جن کے اراکین کے نام اس طرح ہیں؛ مولانا شجاء الدین ندوی، مولانا فرقان ندوی، مولانا عبدالمقیت ندوی، مولانا عفان خطیب ندوی، مولانا فیضان ایس ایم ندوی،  امیر باشہ نورالدین، عبدالجبار شیخ،   عبدالقادر، معزز کولا، فواز شیخ، جوّاد پی، امیر فقی بھاو، آصف شیخ،  فیضان ادم، فیاض، رحمت اللہ، مولانا عبدالمحیط خطیب ندوی، شاہ الحمید  مُنا بھائی،  مولاناعمران شیخ ندوی، سلمان کوٹیشور، مولانا فضل ندوی، پرویز ، محمد غوث،  آصف حُسین جی، مولانا ارشد

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...