زخمی مستفیض الرحمان کی جگہ عبدالحسن بنگلہ دیشی ٹیم میں
ڈھاکہ،31؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ہندوستان میں ہونے والی آئندہ ٹی 20سیریز کے لئے زخمی فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کی جگہ عبد الحسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔مسفیض الرحمان انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 20 مئی کو زخمی ہو گئے تھے۔افغانستان تین سے سات جون تک ہندوستانی شہر دہرادون میں پہلی بار ٹی -20سیریز کے لئے بنگلہ دیش کی میزبانی کرے گا۔سلیکٹرز نے دہرادون کے راجیو گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم کی نئی پچ کی معلومات ملنے کے بعد مستفیض الرحمن کی جگہ عبدالحسن کو شامل کرنے کا اعلان کیا۔سلیکٹر منہاج نے کہاکہ یہ نیا میدان ہے اس لئے ہم ٹیم سے رد عمل لینا چاہتے تھے۔ٹیم کل دہرادون پہنچی اور پچ پر تھوڑی گھاس ہے اس لئے ہم نے ایک تیز گیند باز بھیجنے کا فیصلہ کیا۔