بنگلورو میں اقلیتی ضلعی افسروں کیلئے کانفرنس کا انعقاد ، مختلف اسکیمیں نافذ کرنے کو یقینی بنانے افسرو ں کو عبدالعظیم کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2021, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 31؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی اقلیتی کمیشن کی جانب سے آج شہر کے کے اے ایس افسرس اسوسی ایشن آڈیٹوریم میں مائنارٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے ضلعی افسروں کی کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔اس کانفرنس میں تمام 31اضلاع کے ضلعی افسروں کے علاوہ ڈائرکٹوریٹ آف مائنارٹیز کے افسروں نے بھی شرکت کی۔ اس کانفرنس میں کمیشن کے چیرمین عبدالعظیم نے وزیراعظم کے 15نکاتی پروگرام کے تحت اقلیتوں کے لئے نافذ کئے جانے والی مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا۔اس کانفرنس میں انہوں نے ضلعی افسروں سے کہا کہ انہیں ان پروگراموں اور اسکیموں کو نافذ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے حکومت اور اقلیتوں کے درمیان ایک ہی پل کی مانند کام کرنا چاہئے کیونکہ ان اسکیم کو خالص اقلیتوں کے لئے جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے سماجی، تعلیمی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لئے محکمہ اقلیت کے ضلعی افسروں کا اہم رول ہوتا ہے۔انہوں نے ان افسروں کو آواز دی کہ اقلیتوں کے لئے حکومت کی جانب سے دستیاب اسکیموں کو اقلیتی طبقات کے آخر شخص تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے چلائے جارہے اسکولوں میں طلبا کو اچھی تعلیم فراہم کرنے ہر ممکن کوشش ہونی چاہئے۔ کمیشن کے سکریٹری محمد نذیر نے ضلعی افسروں کو پاورپوائنٹ کے ذریعہ تربیت دی اور مختلف اسکیموں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے گر بتائے۔ڈائرکٹر آف مائنارٹیز ڈاکٹر ایچ آر شیوکمار نے ان کے محکمہ سے نافذ مختلف اسکیموں کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔