گدگ ضلع کے نرگند میں مسلم نوجوان کا قتل فوری کارروائی کرنے عبدالعظیم کامطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2022, 12:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍ جنوری(ایس او  نیوز)ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین عبدالعظیم نے گدگ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو پرکاش دیورا جو نے مطالبہ کیا ہے کہ نرگند میں مسلم نوجوان کے قتل میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے عبدالعظیم نے بتایا کہ گدگ ضلع میں گزشتہ چند دنوں سے فرقہ وارانہ منافرت بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے بالخصوص نوجوانوں کو بھڑکایا جارہا ہے۔ اس لئے ایسے افرادکے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شر پسندوں کے خلاف بلا لحاظ مذہب سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس تعلق سے ایک رپورٹ اقلیتی کمیشن کو بھی روانہ کی جائے اور علاقہ میں دوبارہ بد امنی نہ پھیلے اس کے اقدامات کئے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...