منگلورو : فاضل قتل کیس میں استعمال کی گئی کار کا مالک گرفتار - منگلورو نارتھ اسسٹنٹ کمشنر ہونگے تحقیقاتی آفیسر

Source: S.O. News Service | Published on 2nd August 2022, 11:39 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو  2 / اگست (ایس او نیوز) سورتکل کے منگل پیٹے میں فاضل نامی نوجوان کا جو قتل ہوا تھا اس واردات میں استعمال کی گئی کار کے مالک اجیت کراستا (44) کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
    
پولیس کمشنر ششی کمار نے اس گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فاضل کے قاتلوں نے واردات انجام دینے کے لئے جو کار استعمال کی تھی وہ پڈوبیدری پولیس اسٹیشن کے حدود میں کڈے کونجا نامی مقام پر دستیاب ہوئی تھی ۔ اجیت کراستا  دو کاروں اور ایک لاری کا مالک ہے جو دوسروں کو کرایہ پر دیتا ہے ۔ فاضل قتل معاملے ملوث ملزمین میں سے ایک شخص نے یہ کار کراستا سے حاصل کی تھی ۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی مرتبہ کراستا سے کار لے جایا کرتا تھا ۔ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ اجیت کراستا کے ساتھ اس ملزم کے گہرے تعلقات ہیں ۔ 
    
پولیس کمشنر نے بتایا کہ قتل کا سراغ پانے کے لئے 51 سے زیادہ لوگوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔ کار کا پتہ لگانے کے لئے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی ۔ مشتبہ کار کا رجسٹریشن نمبر فوٹیج میں نہ ملنے کی وجہ سے سفید رنگ والی ہونڈائی ایون ماڈل کی 8 کاروں کو تحویل میں لے کر ان کے مالکان سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ جس کے دوران کار کرایے پر دینے والے شخص کے بارے میں تفصیلات معلوم ہوئیں اور اس کی بنیاد پر اجیت کراستا کو گرفتار کیا گیا ۔ 
    
بتایا جاتا ہے  کہ اس کار کا رجسٹریشن منگلورو آر ٹی او میں اجیت کی بیوی گلانسی ڈمپل ڈیسوزا کے نام پر ہے ۔ اجیت کو ملزم نے ایک اہم کار کے لئے کار استعمال کرنے کی بات کہتے ہوئے کرایہ کے طور پر بڑی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اجیت کے بیان کی روشنی میں قتل کے ملزمین کی تلاش کی جا رہی ہے ۔ مزید ملزمین کی گرفتاری کے بعد ہی قتل کے اسباب صاف طور پر معلوم ہو سکیں گے ۔ 
    
اے ڈی جی پی آلوک موہن نے بتایا کہ فاضل قتل واردات میں استعمال کی گئی کار کے مالک اجیت کراستا کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے سختی کے ساتھ تفتیش کی جا رہی ہے ۔ اس واردات کو انجام دینے میں کراستا کا کیا رول ہے اس بارے میں ابھی تک واضح بات معلوم نہیں ہوئی ہے ۔ 
    
اسی دوران مقتول فاضل کے اہل خانہ کی طرف سے کی جارہی مانگ کو منظور کرتے ہوئے اس قتل کی تحقیقات کے لئے تفتیشی افسر (آئی او) کو بدل دیا گیا ہے اور سورتکل انسپکٹر کی جگہ منگلورو نارتھ کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر مہیش کمار کو 'تفتیشی افسر' کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

 اتر کنڑا کی سیاسی بساط پر دیشپانڈے کی شاطرانہ چال - چت بھی اپنی پٹ بھی اپنی والی صورت حال 

گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد کنارے کنارے رہنے والے سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے نے لوک سبھا الیکشن کے موقع پر خود کو پوری طرح فعال اور متحرک کر دیا ہے اور ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر کی تشہیری مہم میں ...