ایم سی ڈی: میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ایک بار پھر ہنگامہ کی نذر، عآپ نے سپریم کورٹ جانے کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 6th February 2023, 9:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی میں آج تیسری بار میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کا انتخاب ملتوی ہو گیا۔ ایوان میں ہنگامہ کی وجہ سے کارروائی ملتوی کر دی گئی اور کہا گیا کہ میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ ممبرس کا انتخاب اگلی تاریخ پر ہوگا۔ اس عمل سے عام آدمی پارٹی (عآپ) انتہائی ناراض نظر آ رہی ہے اور ایم سی ڈی میئر الیکشن کرائے جانے کے مطالبہ کو لے کر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ عآپ لیڈر آتشی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں انتخاب ہو، اس مطالبہ کو لے کر آج ہی سپریم کورٹ میں عرضی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ! اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کے درمیان دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ایک بار پھر ملتوی ہونے پر عآپ کی میئر امیدوار شیلی اوبرائے نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن کرانا یہ (بی جے پی) چاہتی ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نامزد کونسلروں کو دھوکے سے ووٹنگ کا اختیار دیا جا رہا ہے۔ شیلی نے الزام عائد کیا کہ یہ بے حد غلط ہے اور اس کے لیے پہلے بھی ہم سپریم کورٹ گئے تھے اور اب پھر سے جا رہے ہیں۔

عآپ رکن اسمبلی کلدیپ کمار کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی نے پہلے ہی طے کر لیا ہے کہ آئین کے حساب سے کچھ نہیں ہوگا۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ اپنی منمانی پر اتر آئے ہیں۔‘‘ ایک دیگر رکن اسمبلی راجیش نے کہا کہ ’’ہم کو معلوم تھا کہ ایسا ہی ہوگا اور وہی ہوا بھی۔ یہ لوگ طے کر کے پہنچے تھے کہ انتخاب نہیں ہونے دیں گے اور انھوں نے ایسا ہی کیا۔‘‘

واضح رہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1957 کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب میونسپل کارپوریشن ایوان کی پہلی میٹنگ میں ہی ہو جانا چاہیے۔ حالانکہ میونسپل کارپوریشن انتخاب ہوئے دو ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن اب تک شہر کو نیا میئر نہیں ملا ہے۔ ایم سی ڈی ایوان کی میٹنگ 6 جنوری اور 24 جنوری کو ہوئی تھی لیکن دونوں بار بی جے پی و عآپ کونسلروں کے ہنگامہ کی وجہ سے پریزائڈنگ افسر نے میئر الیکشن کرائے بغیر ہی کارروائی ملتوی کر دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...