پولیس پر دباؤ ڈال کر ایشورپا کو کلین چٹ: عاپ

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2022, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 25؍جولائی (ایس او نیوز) عام آدمی پارٹی (عاپ) نے الزام لگایا کہ داغدار وزیر کے ایس ایشورپا کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کے لئے ریاستی بی جے پی نے پولیس پر دباؤ ڈال کر سنتوش پاٹل کی خودکشی، معاملہ میں ایشورپا کو کلین چٹ دیا ہے۔

یہاں فریڈم پارک میں احتجاج کرتے ہوئے عاپ کے سیاسی مشیر چنپا گوڑا نیلور نے اس خیال کا اظہارکیا اوربتایاکہ کنٹراکٹر سنتوش پاٹل کی خودکشی کا معاملہ منظر عام پرآتے ہی ریاستی بی جے پی نمائندوں کی جانب سے 40فیصد کمیشن حاصل کرنے کا انکشاف ہوا۔

انہوں نے کہاکہ خودکشی کے معاملہ کے بعد وزیر برائے دیہی ترقیات کے ایس ایشورپا کو پاٹل کی خودکشی کے لئے ذمہ دار قراردیتے ہوئے احتجاج شروع ہوا جس کے بعد ایشورپا نے استعفےٰ دیا لیکن اب انہیں کلین چٹ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایشورپا کو دوبارہ ریاستی کابینہ میں شامل کرنے ریاستی حکومت ہرممکن کوشش کررہی ہے جس کے لئے پولیس پر ہی سخت دباؤ ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سنتوش پاٹل نے خودکشی سے پہلے ایشورپا کو واٹس ایپ میں خودکشی نامہ روانہ کیا جس کی تصدیق پولیس نے کی ہے لیکن اس کے باوجود کلین چٹ دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...