گزشتہ سال بی ایس پی کو ملا سب سے زیادہ چندہ، عام آدمی پارٹی کو سب سے کم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 10:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سیاسی پارٹیوں کو گزشتہ سال ملے چندے میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کا نام سب سے اوپر ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق سب سے زیادہ چندہ بی ایس پی کے بینک اکاؤنٹ میں اور سب سے کم عام آدمی پارٹی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔الیکشن کمیشن کو ملی پارٹیوں کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی ایس پی کے بینک اکاؤنٹس میں گزشتہ سال دسمبر میں 670 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے۔مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی کے بعد اس اتحاد ساتھی سماجوادی پارٹی (ایس پی) کا نمبر ہے۔سماج وادی پارٹی کے بینک اکاؤنٹس میں 471 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن پہنچی کانگریس کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس کے اکاؤنٹس میں گزشتہ سال صرف 196 کروڑ روپے ہی جمع ہوئے تھے، جبکہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تو اپنے اکاؤنٹس میں صرف 82 کروڑ روپے ہی جمع کرائے تھے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع سے یہ معلومات سامنے نکل کر آئی ہے۔چندے کی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) اور عام آدمی پارٹی کے بینک اکاؤنٹس میں 3۔3 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے۔گزشتہ ماہ ہوئے چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ چندہ بی جے پی کو ملا اور یہ رقم 342 کروڑ روپے تھی،سب سے کم 3 کروڑ روپے عام آدمی پارٹی کو ملے۔غور طلب ہے کہ فروری مارچ میں تمام جماعتوں کو اپنی آڈٹ رپورٹ الیکشن کمیشن کو سونپنی ہوتی ہے۔مرکز کے اقتدار میں قابض بی جے پی کی جہاں تک بات ہے تو اس پارٹی نے 2017۔18 میں نامعلوم ذرائع سے 553 کروڑ روپے کی رقم حاصل کئے، جو کہ پانچ دیگر قومی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اعلان شدہ کل حاصل رقم کا چار گنا ہے۔یہ انکشاف انتخابات پر نگرانی رکھنے والی تنظیم، ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی فروری میں جاری ایک رپورٹ سے ہوا۔اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق، قومی سطح کی سیاسی جماعتوں نے 2017۔18 میں نامعلوم ذرائع سے کل 689.44 کروڑ روپے کی رقم حاصل کرنے کا اعلان کیا، جس میں بی جے پی کی جانب سے حاصل رقم 553.38 کروڑ روپے ہے۔بی جے پی کو 2017۔18 میں باقی قومی سیاسی جماعتوں کو 20000 روپے سے زیادہ کے چندے سے حاصل رقم کا 93 فیصد حصہ موصول ہوا ہے۔گزشتہ 14 سالوں میں قومی سیاسی جماعتوں نے نامعلوم ذرائع سے کل 8721.14 کروڑ روپے حاصل کئے۔فی الحال سات قومی سیاسی جماعتوں میں بی جے پی، بی ایس پی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، سی پی آئی، سی پی ایم اور آل انڈیا ترنمول کانگریس شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...