ہریانہ کے سونی پت میں عام آدمی پارٹی کا روڈشو، کجریوال نے بی جے پی پر بولا حملہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 30th April 2019, 10:48 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سونی پت: 30 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے منگل کو ریاست میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر معاشرے میں تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے لوگوں سے بھگوا پارٹی کو مسترد کرنے کی اپیل کی۔

سونی پت لوک سبھا حلقہ سے جننایک جنتا پارٹی کے امیدوار دگوجے چوٹالہ کی حمایت میں نکالے گئے روڈ شو میں حصہ لیتے ہوئے کجریوال نے بی جے پی پر الزام لگائے۔دگ وجے چوٹالہ کے علاوہ اس سیٹ پر ریاست کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس امیدوار بھوپندر سنگھ ہڈا اور موجودہ بھاجپا ایم پی رمیش چندر کوشک میدان میں ہیں۔کجریوال کے ساتھ دگوجے چوٹالہ اور ججپا کے سینئر لیڈر اور حصار کے ایم پی دشینت چوٹالہ بھی موجود تھے۔کجریوال نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی نے ذات کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا اور وہ سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔آپ لیڈر نے جاٹ ریزرویشن کی مانگ کو لے کر ریاست میں ہوئے تشدد کا ذکر کیا۔فروری 2016 میں ہریانہ کے کچھ حصوں میں یہ تشدد ہواتھا۔سونی پت اور روہتک ضلع اس تشدد کے مرکز تھے۔کجریوال نے اس تشدد کے لئے ریاست کی بی جے پی حکومت کو ذمہ دار بتایا جو تین سال پہلے ہوا تھا اور جس میں 30 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔انہوں نے پوچھاکہ نوجوانوں، تاجروں اور کسانوں کے لئے کھٹر حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں کیا کیا ہے۔گزشتہ پانچ سال میں اس حکومت کی واحد کامیابی معاشرے کے مختلف حصوں میں تقسیم پیدا کرنے کی رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی  لیڈر نے کہاکہ اگر آپ فسادات اور تشدد چاہتے ہیں تو کھٹر صاحب کے حق میں ووٹ کریں لیکن اگر آپ اسکول، ہسپتال، ہموار طور پر سستی بجلی اور پانی کی فراہمی چاہتے ہیں، بچوں کا بہتر مستقبل اور روزگار چاہتے ہیں تو ججپا۔ عاپ  اتحاد کو ووٹ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔