عام آدمی پارٹی کی ہریانہ اسمبلی کے لیے 19 امیدواروں کی چھٹی فہرست کا اعلان
نئی دہلی، 12/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) عام آدمی پارٹی (عآپ) نے جمعرات کے روز ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے 19 امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی۔ عآپ کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے اس فہرست کا اعلان کیا، جس میں 19 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس سے قبل، پارٹی نے پانچویں فہرست میں 9 امیدواروں کے نام جاری کیے تھے۔ اب تک، عام آدمی پارٹی نے ہریانہ میں کل 89 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ہریانہ میں نامزدگی کی آخری تاریخ آج ہے۔
عآپ کی تازہ فہرست میں کالکا سے او پی گورجر، پنچکولہ سے پریم گرگ، انبالہ شہر سے کیتن شرما، ملانا سے گرتیج سنگھ، شاہ آباد سے آشا پٹھانیا، پیہووا سے گہل سنگھ سندھو، گہلا سے راکیش خانپور، پانی پت شہر سے ریتو اروڑہ اور جیند سے وزیر سنگھ ڈھنڈا کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فتح آباد سے کمل بسلا، ایلن آباد سے منیش اروڑہ، نلوا سے امیش شرما، لوہارو سے گیتا شرون، بدھرا سے راکیش چندواس، دادری سے دھنراج کنڈو، بھوانی کھیڑا سے دھرم ویر کنگر، کوسلی سے ہمنت یادو، فرید آباد این آئی ٹی سے روی ڈگر اور بڈکل سے اوپی ورما کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ پارٹی کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کر سکی ہے، وہ ہریانہ میں اکیلے الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔
وہیں کانگریس نے کرنال اسمبلی سے سابق ایم ایل اے سمیتا سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے بعد ان کے حامیوں نے انہیں مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ لوگوں میں خوشی ہے، ڈھول بجا رہے ہیں۔ اس الیکشن میں سومیتا سنگھ کا مقابلہ بی جے پی کے جگ موہن آنند سے ہوگا۔