مودی حکومت بیرون ملک میں اپنی شبیہ چمکانے کے لئے ویکسین ایکسپورٹ کر رہی ہے: عام آدمی پارٹی کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2021, 1:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) مودی حکومت کی جانب سے بیرون ملک میں شبیہ چمکانے کے لئے ویکسین کی برآمدات کے خلاف بی جے پی کے صدر دفتر میں عام آدمی پارٹی نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں عام آدمی پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے حصہ لیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس دوران پولیس نے اے پی کارکنوں کو بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے باہر روکا۔

اے اے پی کے ترجمان سوربھ بھردواج نے کہا کہ یہ ویکسین ہمارے ملک کے سائنسدانوں نے تیار کی ہے اور اس کا ملک میں 130 کروڑ افراد کا پہلا حق ہے۔ کورونا کی وجہ سے کام دھندے بند ہیں اور لوگ بیماری سے مر رہے ہیں، اس کے باوجود مودی سرکار سب کو ویکسین دینے کے بجائے لوٹ مار کے لئے دوسرے ممالک کو برآمد کر رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ویکسین کو مفت کیا جائے اور سب کو مہیا کی جائے، تاکہ لوگ کورونا سے بچ سکیں اور ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکے۔

عام آدمی پارٹی نے مودی حکومت کے بیرون ملک کورونا ویکسین برآمد کرنے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دفتر پر احتجاج کیا۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد آج صبح پارٹی ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوئی اور عام آدمی پارٹی کے ترجمان اور ایم ایل اے سوربھ بھاردواج کی قیادت میں 12:05 بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر کے لئے کوچ کیا۔ دہلی پولیس پہلے ہی چوکس تھی اور عام آدمی پارٹی کے احتجاج کے پیش نظر بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر بیریکیٹنگ کر دی۔

جب عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے قریب پہنچی تو پولیس نے انہیں روک لیا۔ اس کے بعد آپ کے کارکن بی جے پی ہیڈکوارٹر کے سامنے سڑک پر بیٹھ گئے اور دیگر ممالک کو کورونا ویکسین برآمد کرنے کے خلاف بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...