’نیم فوجی دستوں کی پنشن سمیت دیگر سہولیات بحال ہوں‘، عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا میں دیا بحث کا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2022, 10:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی پنشن سمیت دیگر سہولیات کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں بحث کا نوٹس دیا ہے۔ اس ایشو پر جلد بحث کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ سنجے سنگھ نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ نیم فوجی دستوں کے جوان کام کر رہے ہیں۔ یہ جوان سرحد سیکورٹی کے ساتھ ساتھ سیلاب، قدرتی آفات، فرقہ وارانہ فسادات اور انتخابات تک میں اپنی جان کی فکر کیے بغیر ملک کے شہریوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

سنجے سنگھ کے مطابق 2004 کے بعد کے جوانوں کی پنشن بند کرنے، کینٹین کی سہولت پر جی ایس ٹی لگانے، وَن رینک وَن پنشن کا فائدہ ساتویں پے کمیشن کے طرز پر نافذ نہ ہونے، جوانوں کے بچوں کو معیاری تعلیمی اداروں کی کمی اور جونیئر افسران کو ٹھیک سے پروموشن اور تنخواہ کا فائدہ نہ ملنا ایسے ایشوز ہیں جن پر بحث ہونی چاہیے۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجی جوانوں کو یہ سبھی سہولیات ملتی ہیں، لیکن نیم فوجی دستوں کے جوان اس سے محروم ہیں۔ یہ بدقسمتی ہے کہ حکومت فوج اور نیم فوجی دستوں میں تفریق کر رہی ہے۔ انھیں شہید کا درجہ تک نہیں دیا جاتا۔

سنجے سنگھ کا کہنا ہے کہ اس ایشو پر وسیع بحث ضروری ہے۔ ایسے میں رول 267 کے تحت انھوں نے راجیہ سبھا کے چیئرمین سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر کاموں کو ملتوی کر اس سنگین اور حساس ایشو پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...