بی بی ایم پی اسکول کی جگہ پر غیر قانونی قبضہ کا الزام، بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف عاپ کی لوک آیوکتہ میں شکایت

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2022, 11:16 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 19؍ستمبر (ایس او نیوز) عام آدمی پارٹی (عاپ) ریاستی ترجمان کے،متھائی نے لوک آیوکتہ کو شکایت درج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی نے اسکول کی جگہ پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔ متھائی نے شکایت نامہ میں الزام لگایا ہے کہ ہوللکیرے کے بی جے پی رکن اسمبلی ایم چندرپا نے کینگیری کے سر ایم وشویشوریا لے آؤٹ میں بی بی ایم پی کی کنڑا اسکول کے لئے منظور 20 کروڑ مالیت کی سرزمین پر قبضہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کینگیری سیٹا لائٹ ٹاؤن کے سر ایم وشویشوریا لے آؤٹ سکنڈ بلاک میں بی ڈی اے کی۔25,225اسکوائر فیٹ سائٹ کو 2فروری 2010میں بی بی ایم پی کنڑا اسکول کو فراہم کیا گیا تھا۔ انہو ں نے بتایا کہ اس جگہ پر اسکول تعمیر کرنے کا وعدہ کرکے اس وقت کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے تعاون سے اپنے نام پر رجسٹر کروالیا۔

انہو ں نے بتایا کہ اس سائٹ کی موجودہ مارکیٹ قیمت 50کروڑ سے زیادہ ہے لیکن بی ڈی اے نے 2021ء میں صرف 10کروڑ کے لئے چندرپا کو سائٹ فروخت کی جبکہ 5 اپریل 2022ء کو چندرپا نے بی ڈی اے کو ایک کروڑ روپئے ادا کئے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ چندرپا گزشتہ 11سال سے زمین کا نجی استعمال کررہے ہیں جہاں سیمنٹ اور اینٹ تیار کئے جارہے ہیں۔ عاپ کے رہنما راہل دھرما سینا نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی رکن اسمبلی چندپا کی وجہ سے بی ڈی اے اور حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے،اس لئے لوک آیوکتہ پولیس فوراً چندرپا کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...