عام آدمی پارٹی نے سبھی 70 سیٹوں پر اُتارے اپنے امیدوار،15 ارکان اسمبلی کا ٹکٹ کٹا

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2020, 2:45 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،15/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی)   عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے تمام 70 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیاہے۔عام آدمی پارٹی کی پولیٹکل افیئرز کمیٹی کے اجلاس میں امیدواروں کے نام طے کیے گئے ہیں۔عام آدمی پارٹی نے 46 موجودہ ممبران اسمبلی کوٹکٹ دیا ہے، جبکہ 15 ارکان اسمبلی کا ٹکٹ کاٹ دیاہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نئی دہلی سے، جبکہ نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا پٹ پڑ گنج سے الیکشن لڑیں گے۔عام آدمی پارٹی نے اس بار 6 کی جگہ 8 خواتین کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ منڈکا سے سکھبیر دلال کا ٹکٹ کاٹ کر دھرم پال کو امیدوار بنایا گیاہے۔دہلی کینٹ سے کمانڈو سریندر کا ٹکٹ کاٹ کر وریندر سنگھ کوٹکٹ دیاگیا۔ دوسری طرف راجندر نگر سے وجیندرکا ٹکٹ کاٹ کر راگھو چڈھا کو امیدوار بنایا گیاہے۔ وہیں، بدرپور سے نارائن دت شرما کا ٹکٹ کاٹ کر رام سنگھ نیتا جی کو ٹکٹ دیاگیاہے۔ ترلوک پوری سے راجو دن ترانہ کا ٹکٹ کاٹ کر روہت کمارکو ٹکٹ دیاگیا۔سیلم پور سے حاجی اشراق کا ٹکٹ کاٹ کر عبدالرحمان کو امیدوار بنایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...