ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری
نئی دہلی، 11/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں کویتا دلال کو جولانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ جوگا سنگھ لاڈوا سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
ہریانہ کے لیے عام آدمی پارٹی کی چوتھی فہرست میں امبالہ کینٹ سے راج کور گل، یمنا نگر سے للت تیاگی، لاڈوا سے جوگا سنگھ، کیتھل سے ستبیر گویت، کرنال سے سنیل بندل، پانی پت دیہی سے سکھبیر ملک، گنور سے سروج بابا راٹھی شامل ہیں۔ شیو کمار رنگیلا کو سونی پت دیویندر گوتم، گوہانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بڑودہ سے سندیپ ملک، جولانہ سے کویتا دلال، صفیدون سے نشا دیشوال، ٹوہانہ سے سکھویندر سنگھ گل، کالانوالی سے جسدیو نیکا، سرسا سے شام مہتا، اُکلانا سے نریندر اُکلانا، نارناؤنڈ سے راجیو پالی، ہانسی سے راجیندر سروکی سنجے سترودیا، بدلی سے ہیپی لوچاب اور گڑگاؤں سے نشانت آنند کو امیدوار بنایا گیا ہے۔