اترکنڑا ضلع کے مختلف تعلقہ جات کے پوسٹ آفس اور بینکوں میں آدھار رجسٹریشن سنٹروں کا قیام : عوام سے استفادہ کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th August 2019, 9:29 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:6؍اگست   (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں آدھارکارڈ  رجسٹریشن کے لئے عوامی سطح پر ہورہی تکالیف کو دیکھتے ہوئے ضلع انتطامیہ نے مختلف محکمہ جات کے دفاتر میں بھی آدھار رجسٹریشن سنٹر کا قیام عمل میں لایاہے۔نیشنل بینکس، پوسٹ آفس، بی ایس این ایل دفاتر میں بھی  آدھار رجسٹریشن ہوگا۔ جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

بھٹکل پوسٹ آفس، مرڈیشور کی پوسٹ آفس، ایس بی آئی بینک مرڈیشور، پوسٹ آفس ہوناور، پوسٹ آفس منکی، پوسٹ آفس کرکی (ہوناور تعلقہ )، اٹل جی جن سنہی سنٹر ماوین کوروا(ہوناور تعلقہ )، پوسٹ آفس کمٹہ ، اٹل جی جن سنہی سنٹر گوکرن کے علاوہ کاروار، سرسی ، امبیکا نگر، رام نگر، منڈگوڈ، ڈانڈیلی ، بنواسی، یلاپور، سداپور، ہلیال، انکولہ سمیت کئی مقامات کی پوسٹ آفسوں میں آدھار رجسٹریشن کرسکتےہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایکسس بینک گرین اسٹریٹ کاروار، سنڈیکیٹ بینک کاروار، آئی سی آئی سی آئی بینک کاروار، بینک آف بروڈاسرسی، سنڈیکیٹ بینک ،کرناٹکا وکاس گرامین بینک انکولہ، کے وی جی بینک یلاپور سمیت چند مقامات پر پنچایت دفاتر میں بھی آدھار رجسٹریشن کی سہولیات مہیا کی گئی ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے ان تمام مراکز سے استفادہ کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔