جنوبی کینرا میں آدھار کارڈ کی بنیاد پر کوروناکامفت علاج۔ وزیر کوٹا سرینواس پجاری کا وعدہ کھوکھلا ثابت ہوا

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2020, 1:40 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،21؍جولائی (ایس او نیوز) کچھ دن پہلے جنوبی کینرا کے انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے اعلان کیا تھا کہ ضلع میں اے پی ایل، بی پی ایل یاکسی بھی دوسرے کارڈ کے بغیر صرف آدھار کارڈ کی بنیاد پر کورونا کا مفت کیا جائے گا۔

وزیر موصوف کے اس بیان سے کورونا کی وباء کا شکار ہونے والے غریب اور متوسط افراد کے دماغ میں ایک امید جاگی تھی اور ہمت بندھ گئی تھی۔ کیونکہ اس وقت سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور وہاں بدنظمی بھی بڑے پیمانے پر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دوسری طرف پرائیویٹ اسپتالوں میں سرکارکی طرف سے طے شدہ شرح پر بھی کورونا کا علاج کروانا ایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہے کیونکہ ایک ہفتے کے علاج کا بل بھی تین تا پانچ لاکھ روپوں کے درمیان آتا ہے۔ ایسے میں جب جنوبی کینرا کے ضلع انچارج وزیر صرف آدھار کارڈ دکھانے پر ہی مفت علاج کیے جانے کی بات کہی تو یقینی طور پر اسے ایک انقلابی قدم سمجھا گیا۔

لیکن عملی طور پر دیکھا جارہا ہے کہ وزیر کے اعلان پر بھروسہ کرکے آدھار کارڈ لے کر جو مریض کورونا کے علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتالوں میں جا رہے ہیں، ان کا بل ابھی بھی لاکھوں روپے میں آرہا ہے۔اور آدھار کارڈ پر کسی بھی پرائیویٹ اسپتال میں کورونا کا مفت علاج نہیں کیا جارہا ہے۔جس کے بعد مریض یہ سوچنے پر مجبور ہورہے ہیں کہ یہ ایک کھوکھلاوعدہ اورسیاسی جملے بازی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔