اگر آپ نے غلط آدھارنمبر دیا تودینا پڑسکتا ہے 10ہزار روپے کا جرمانہ 

Source: S.O. News Service | Published on 13th November 2019, 12:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے محکمہ انکم ٹیکس محکمہ نے پین نمبر کی جگہ 12 ہندسوں والے آدھار نمبر کا استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، لیکن ایسا کرتے وقت آپ کو کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر آپ نے غلط آدھارنمبر دیا تو آپ کو 10,000 روپے کا جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔ فنانس بل 2019 میں پیش انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی تازہ ترین ترمیم نہ صرف پین کی جگہ آدھار نمبر کے استعمال کی منظوری فراہم کرتا ہے بلکہ غلط آدھار نمبر دینے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی ہے۔جرمانے کا یہ نیا اصول انہی جگہوں پر نافذہوتا ہے، جہاں پین کی جگہ آپ آدھار نمبر کا استعمال کر رہے ہیں اور جہاں محکمہ انکم ٹیکس کے قوانین کے مطابق پین نمبر دینا لازمی ہے۔مثال کے طورپر انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا، بینک اکاؤنٹ کھولنا، ڈیمیٹ اکاونٹ کھولنا اور 50 ہزار روپے سے زائد میچویل فنڈ اور بانڈ خریدنا۔آدھار حالانکہ یونیک آڈینٹٹی اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے لیکن جرمانہ یو آئی ڈی اے آئی کی طرف سے نہیں بلکہ انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے لگایا جاتا ہے۔انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 272 بی کے مطابق اگر ٹیکس دہندگان پین کی دفعات پر عمل کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو محکمہ انکم ٹیکس جرمانہ لگا سکتا ہے۔جرمانے کی رقم ہر ڈیفالٹ کے لئے 10,000 روپے ہوگی۔ اس سے پہلے جرمانہ صرف پین تک محدود تھا لیکن ستمبر میں پین-آدھار انٹر چینجی بلٹی کا قانون آیا تو یہ آدھار کے لئے بھی نافذ ہوگیا۔اگر آپ پین کے بدلے غلط آدھار نمبر دیتے ہیں۔اور اگر آپ کسی خاص ٹرانزیکشن میں پین یا آدھار نمبر دینے میں ناکام ہوتے ہیں۔صرف آدھار نمبر فراہم کرنا ہی کافی نہیں ہے، آپ کو بایومیٹرک آئیڈینٹٹی کو بھی تصدیق کرنا ہوگا اور اگر یہ فیل ہوتا ہے تو آپ پر جرمانہ لگایا جائے گا۔قوانین کے تحت اگر پین یا آدھار نمبر صحیح طریقے سے نہیں دیا گیا ہے اور انہیں تصدیق نہیں کی گئی ہے تو بینکوں، مالیاتی اداروں وغیرہ پر بھی جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ بات بھی توجہ رکھنے والی ہے کہ اگر آپ دو فارم میں غلط آدھار نمبر دیتے ہیں تو آپ کو ہر ایک کے لئے 10-10 ہزار روپے کا جرمانہ یعنی 20 ہزار روپے کا جرمانہ دینا پڑ سکتا ہے۔لہٰذا بہتر ہو گا کہ آپ فارم بھرتے وقت محتاط رہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...