مینگلور 6 ستمبر (ایس او نیوز) مینگلور کے کینّی گولی کے قریب شامبوی ندی میں ڈوب کر ایک نوجوان غرقاب ہوگیا جس کی شناخت بنگلور کے رہنے والے 32 سالہ انل کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ اتوار کو پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ بنگلور سے سات لوگوں کا ایک گروپ ساحلی علاقوں کی تفریح کے لئے آیا تھا ، مُلکی پولس تھانہ حدود کے کنّیر میں واقع شامبوی ندی کے قریب یہ لوگ تفریح کر رہے تھے جس کے دوران تین لوگوں نے ندی میں تیرنے کے لئے اُترگئے، مگر ساحلی علاقوں میں ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی میں بہاو زیادہ تھا، جس کے نتیجے میں تینوں لوگ غوطے کھانے لگے ۔ اس موقع پر مقامی لوگ فوری مدد کو پہنچ گئے، لوگوں نے دو لوگوں کو بحفاظت ندی سے باہر نکالا۔ مگر انل ندی میں غرق ہوجانے سے اسے بچایا نہ جاسکا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مُلکی پولس جائے وقوع پر پہنچی اور جائزہ لیتے ہوئے معاملہ درج کیا۔