سالگرہ پر خصوصی:’دبنگ‘کپتان کلائیولائیڈ نے ویسٹ انڈیز کو بنادیاتھاناقابل شکست

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2017, 8:22 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،31اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سارھے 6فٹ لمبے،بڑیہ مونچھ اور چہرے پربڑاچشمہ یہ ان کی پہنچان تھی۔موٹاچشمہ اس لئے کیونکہ اسکول کے دنوں میں 12سال کی عمر میں ایک بچے کے ساتھ لڑائی کی وجہ سے ان کی آنکھیں خراب ہوگئی تھیں،جی ہاں!بات ہورہی ہے ویسٹ انڈیز کے سب سے کامیاب کپتان میں شمار کلائیو لایڈ کی، آج(31اگست) کووہ 73سال کے ہوگئے۔
جارحانہ لایڈ، جن میں ٹیم مین رابرٹس، مارشل، گارنر، ہولڈنگ اورکرافٹ جیسی پیس بیٹری کے علاوہ گرینج، ہیس اور رچرڈز جیسے بلے باز شامل تھے،جن کے بل بوتے انہوں نے کرکٹ دنیا میں تہلکہ مچادیاتھا،مسلسل جیتنے کے عزم کے ساتھ جوشیلے لایڈ نے الگ الگ جزیرے سے آئیے کھلاڑیوں سے بنی ویسٹ انڈیز نام کی ٹیم کو متحد کیا اور اس میں ٹیم روح بھردی۔
110میچوں میں سے 74ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی کمان سنبھالنے والے کلائیو لائیڈ کے لئے 1975-76کا ناکام آسٹریلیائی دورہ ایک کپتان کے طور پر ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔درحقیقت جب جیف تھامسن اور ڈینس لیلی جیسے خوفناک گیندوں نے ٹیسٹ سیریز میں کیریبین کی ٹیم کو 5-1سے ہرا یاتھا۔اس کے بعد انہوں نے ٹیم میں ایک نیا جذبہ پیداکیا۔
”پیکر بحران“(70کی دہائی میں کیری پیکر کی ورلڈ سیریز کرکٹ کی چمک نے کھلاڑیوں کو اپنی طرف کھینچا تھا)کے دوران لایڈ نے آسٹریلیا ((1977-78کے خلاف ٹیسٹ کے موقع پر سلیکٹرز سے اختلاف کے بعد کپتانی سے استعفی دیا لیکن وہ 1979ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے واپس آئے۔اس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا میں اپنے گھٹنے کی سرجری کرائی، جس سے میدان میں زیادہ فعال دکھے۔کور میں ان کی لاجواب فیلڈنگ سرخیوں میں رہتی تھی۔
اور پھر شروع ہوا تقریبا تین سال کا دور (جنوری 1982سے دسمبر 1984)، جب لایڈ کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز 27ٹیسٹ میچوں میں ناقابل تسخیر رہی،ابھی تک یہ عالمی ریکارڈ ہے۔اس دوران ویسٹ انڈیز نے 17ٹیسٹ جیتے اور 10ڈرارہے،1984میں انگلینڈ کااسی کی سرزمین پر 5-0سے صفایابھی اس میں شامل تھا۔
کلائیولائیڈنے دسمبر 1966میں ہندوستان کے خلاف بمبئی (ممبئی)میں ٹیسٹ کا آغازکیا۔اس ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری(82اورناٹ آؤٹ 78رنز)بنائے۔لائیڈ نے ویسٹ انڈیزکودونوں شروعاتی ورلڈکپ(1975، 1979)د لایا۔1975ورلڈ کپ فائنل میں دھماکہ دارسنچری(102رنز)ایک یادگار اننگ تھی۔اس کے بعد 1983میں بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی دہلیز پر تھی، لیکن ہندوستان نے لایڈ کی ٹیم کو فائنل میں شکست دے کر ورلڈ کپ جیتنے کی ہیٹ ٹرک بنانے سے اسے روکا تھا۔
اس کے بدلے کے جذبے سے لائیڈو کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریزمیں ہندوستان کوایک بھی میچ نہیں جیتنے دیا۔اس کے علاوہ 6ٹیسٹوں کی سیریز میں 3-0سے مات دی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...