بنگلورو سلک بورڈ جنکشن راہگیروں کے لئے خطرناک

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2020, 11:45 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19/فروری(ایس او نیوز) الیکٹرانک سٹی اور شرجاپور میں واقع اپنے دفاتر کو جانے کے لئے بسوں کو پکڑنے کے لئے فٹ پاتھوں پر پیدل چلنے اور سلک بورڈ جنکشن کا استعمال کرنے والے ٹیکیوں کا کہنا ہے کہ، یہاں کی سڑکوں پر سے پیدل چل کر جانا ایک خطر ناک معاملہ ہوتا ہے۔راہگیروں کا کہنا ہے کہ یہاں مناسب فٹ پاتھ بھی نہیں پائے جاتے، جس کی وجہ سے لوگ بھاری ٹرافک اژدہام کا شکار چوراہے کی اصل سڑکوں پر اتر کر چلنے کے لئے مجبور ہو تے ہیں، اس پر تکلیف دہ بات یہ ہے کہ اکثر لوگ یہاں سڑک کے کنارے کی جگہوں کو کھلے میں پیشاب پاخانہ کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ قریب ہی موجود کھلے ہوئے گندے پانی کے نالے سے نکلنے والی بد بو بھی لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔اگست 2019 میں فٹ پاتھوں کی دیکھ بھال کے لئے خاص طور پر 33 لاکھ روپیوں کا بجٹ جاری کیا گیا تھا، وارڈ کے کارپوریٹر نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں کام کا آغاز جلد ہی ہوگا، اسی کے ساتھ یہاں موجود برساتی نالے کو بھی کیچڑ اور گاد وغیرہ سے صاف کیاا جا رہا ہے، الیکٹرانک سٹی میں کا م کرنے والے ایک ٹیکی پنا گپتا جو روزانہ مڈیوال سے بس پر سوار ہوتے ہیں کا کہنا ہے کہ ”چونکہ یہاں مناسب فٹ پاتھ نہیں پائے جاتے، ہم اصل سڑک پر اتر کر چلنے کے لئے مجبور ہوتے ہیں، کئی مرتبہ گاڑیوں سامنے کی جانب سے تیز رفتاری کے ساتھ آتی ہیں اور یہ بہت ہی زیادہ خطرناک ہوتا ہے، برساتی نالے کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے اور کئی مقامات پر ریلنگس بھی ٹوٹی ہوئی ہیں ٹوٹی ہوئی پتھر کی سلوں اور زمین سے باہر نکلی ہوئی لوہے کی سلاخوں کی وجہ سے میں خود بھی دو تین مرتبہ زخمی ہو گیا تھا، چونکہ اس مقام پر روشنی کے بلب بھی نہیں پائے جاتے رات کے اوقات میں اس سڑک پر سے گزر نا اور بھی زیادہ مشکل ہو جاتا ہے“۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...