بھٹکل : کار کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2023, 12:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،  24 ؍ جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ میں نیشنل ہائی وے کے ہیراڈی کراس پر رات کے وقت تیز رفتار کار کی ٹکر کی وجہ سے سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ بستی کائکینی میں جوس کی دکان چلانے والا سبرایا نائک (67 سال) نامی شخص جب رات کے وقت اپنی دکان بند کرکے حسب معمول اپنی سائکل پر گھر کی طرف جا رہا تھا اور جب وہ سائیکل سے اتر کر روڈ کراس کر رہا تھا تو تیز رفتار نینو کار نے اسے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ سڑک پر گر پڑا اور اس کے سر میں شدید چوٹ آئی ۔ 
    
زخمی سبرایا نائک کو علاج کے منی اسپتال لے جایا گیا مگر وہاں اس کی سنگین حالت دیکھتے ہوئے علاج ممکن نہ ہونے کی بات سامنے آنے پر اسے بھٹکل تعلقہ اسپتال میں واپس لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا ۔
    
مہلوک کے بیٹے راگھویندرا کی شکایت پر حادثہ کا سبب بننے والی نینو کار کے ڈرائیور مرڈیشور کے رہنے والے احمد علی دونّے کے خلاف پولیس نے کیس داخل کیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...