بھٹکل میں زہر پی کر ایک شخص ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2021, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍جنوری (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے یلووڑی کوؤور گرام پنچایت حدود کے ہڈین میں ایک شخص ذہنی دباؤ کی تاب نہ لاتےہوئے زہر پی کر ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مہلوک کی شناخت راما ماستی نائک (58) کے طورپر کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مہلوک راما پچھلے 6مہینوں سے پیٹ در د میں مبتلا  تھے۔ کنداپور کے نیو میڈیکل اسپتال میں وقفہ بہ وقفہ علاج جاری تھا۔ 12جنوری کی رات9 بجے گھر سےنکلے راما ، راستے میں ہی زہر پی کر ہڈین اسکول کے قریب بے ہوشی کے عالم میں پائے گئے۔ وہاں سے انہیں لےکر علاج کے لئے اُڈپی کے آدرش اسپتال میں داخل کیاگیا لیکن علاج کارگر نہ ہونےکی وجہ سے وہ جمعرات کی رات ہلاک ہوگئے۔ مہلوک کے پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد بھٹکل مضافاتی پولس تھانے میں کیس درج کرلیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...