گلبرگہ میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل
گلبرگہ ، 3/اگست: (ایس او نیوز /راست) شہر گلبرگہ کے علاقہ آر جی نگر میں ایک خاتون نے اپنے26سالہ شوہر ایشوراکا قتل کردیا۔ ایشورا کنکا نگر کا ساکن تھا۔ بیوی رنجیتا پر الزام ہے کہ اسی نے اپنے شوہر کا اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر قتل کردیا ہے۔ رنجیتا اور ایشورا کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔
میاں بیوی کی لڑائی کے وقت رنجیتا گھر پر ہی تھی الزام ہے کہ جب رنجیتا اپنے بچہ کو دیکھنے کو گئی تو وہاں ہنگامہ مچ گیا اور پھر یہ قتل کا واقعہ پیش آیا۔ رنجیتا اور اس کے گھر والوں نے ایشورا کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسی پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایشورا آٹو ڈرائیر کے طور پر کام کرتا تھا۔
اس قتل کے ضمن میں آر جی نگر پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔مقتول کی ساس اور بیوی دونوں کو گرفتار کرلیا گیاہے اور تحقیقات جاری ہیں