سرسی کے قریب تیز رفتار کار بریج سے گرگئی؛ ندی میں ڈوب کر تین کی موت، مزید دو لاپتہ ہونے کا شک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th October 2020, 1:53 AM | ساحلی خبریں |

سرسی 15 اکتوبر (ایس او نیوز) ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سرسی اور سداپور کے درمیان واقع کوڈن منے بریج سے نیچے گرگئی جس  کی وجہ سے کار پر سوار تین لوگ ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک یا دو لوگ ندی میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگئے۔

ذرائع سے  ملی اطلاع کے مطابق حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا تھا مگر آج جمعرات دوپہر کو لوگوں نے کار کو ندی میں تیرتے دیکھ کر پولس کو حادثہ کی جانکاری دی۔

پتہ چلا ہے کہ بدھ  کی شام کو  ہبلی سے تعلق رکھنے والے چار لوگ  سداپور تعلقہ میں واقع  معروف سیاحتی مقام  اُونچلّی فالس کا نظارہ کرنے  کے بعد واپس ہبلی جانے کے لئے نکلے تھے کہ  سرسی کے قریب سداپور تعلقہ کے کوڈن  منے بریج سے ان کی کار سیدھے ندی میں جاگری۔

جمعرات کو جب وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے   کار کو ندی میں تیرتے ہوئے دیکھا تو فوری ان کی مدد کو پہنچ گئے اور مقامی پولس کو بھی واقعے کی جانکاری دی۔ بعد میں رسیوں کی مدد سے  کار کو اوپر کھینچتے ہوئے  کار کے اندر موجود نعشوں کو باہر نکالا گیا۔

جن تین لوگوں کی نعشیں برآمد کی گئی ہیں، اُن کی شناخت  نشچل ہیرے مٹھ،  روشن اور سشما کی حیثیت سے کی گئی ہے، ان تینوں کی عمر قریب 20 سال بتائی گئی ہیں۔

بعض لوگوں نے  مزید دو لوگوں کے ندی میں ڈوب کرلاپتہ ہونے کا شک ظاہر کیا تو بعض لوگوں نے بتایا کہ مزید ایک لڑکی اکشتھا (21) لاپتہ  ہے، جس کی تلاش  رات تک جاری تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کاروار سے ایس پی شیو پرکاش دیوراج سمیت  سرسی ڈی وائی ایس پی  جے ٹی نائیک اور پولس کے دیگر اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے کار کو باہر نکالا گیاہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔