دنیا کی واحد خاتون جو اپنا دل سینے میں نہیں بلکہ ایک بیگ میں ڈال کر گھومتی ہے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2020, 12:51 AM | عالمی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

لندن 30 اگست (ایس او نیوز) کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کوئی اپنا دل ایک بیگ میں رکھ  کر اور بیگ کو اپنی پیٹھ پر لاد کر زندگی  گذارتے ہوں ؟ جی ہاں  دنیا میں ایک ایسی خاتون بھی ہے جو اپنا دل ایک بیگ میں ڈالے گھومتی ہے۔

میڈیا میں آئی رپورٹوں کے  مطابق برطانوی شہر کلے ہال کی ایک 41 سالہ خاتون  جس کا نام سلویٰ حسین ہے  اپنے دل کو سینے کے بجائے اپنی پیٹھ پر پشتارے کی  طرح لاد کر زندگی گزارتی ہیں۔

اس خاتون کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ جون 2017 میں سلویٰ حسین کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا جس کے بعد  اس کا دل ناکارہ ہوگیا۔جب اس پر دل کا دورہ پڑا تو  وہ گھر میں اکیلی تھی۔ اس نے ہمت کی اور خود ہی گاڑی ڈرائیو کرکے  محض 200میٹر کی دوری پر اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئی۔ وہاں سے اسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔وہاں  چار دن تک اس کا علاج چلتا  رہا لیکن دل کے ناکارہ ہونے پر اسے وہاں سے ایک دوسرے اسپتال  میں شفٹ کر دیا گیا۔ وہاں کے ڈاکٹروں نے اس کا ایک انتہائی نایاب آپریشن کیا اور اس کے سینے میں ”پاور پلاسٹک چیمبرز“ لگا دیئے جن سے دو پائپ باہر نکلتے ہیں اور باہر موجود ایک پمپ سے منسلک ہوتے ہیں۔ یہ پمپ بیٹریوں کے ذریعے چلنے والی ایک برقی موٹر سے چلتا ہے اور ان چیمبرز کو ہوا فراہم کرتا ہے۔ اس ہوا کے ذریعے چیمبرز دل کی طرح کام کرتے ہوئے  پورے جسم کو خون فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے چیمبر خاتون کے سینے کے اندر جبکہ پمپ، برقی موٹر اور بیٹریاں باہر بیگ میں ہیں جسے  سلویٰ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہے۔

میڈیا میں آئی تفصیلات کے مطابق بیگ کے اندر سے نکلنے والی دو نلکیاں ان کی ناف کے سوراخ سے اندر گئی   ہیں۔ پلاسٹک کے شفاف پائپ ان کے سینے کے اندر تک جاتے ہیں اور سینے کے اندر موجود دو غباروں کو پھلاتے ہیں جن کی مدد سے خون پورے بدن میں اسی طرح دوڑتا ہے جس طرح دل اسے پمپ کرتا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ بیگ کے اندر جن آلات کو رکھا گیا ہے اس کا وزن لگ بھگ 7 کلوگرام ہے۔دوسال پہلے جب اس کا آپریشن ہوا تھا تو اُس وقت اس حیران کن ڈیوائس کی قیمت 86 ہزار پاونڈ  یعنی تقریباً 86 لاکھ  روپئے  بتائی گئی تھی۔سلویٰ کا کہنا ہے کہ وہ  دنیا کی خوش قسمت خاتون ہیں جو   دل ناکارہ ہونے کے بعد بھی زندہ  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جب اس پر دل کا دورہ پڑا تھا تو اس کا دل تیزی سے کمزور ہوتا چلا گیا تھا،  جس کو دیکھتے ہوئے   ڈاکٹروں نے مشورہ کرکے انہیں امریکی کمپنی کا تیار کردہ ایک مصنوعی دل لگادیا  جس کےلیے سن 2017 میں 6 گھنٹے کا طویل آپریشن کیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  جب تک سلویٰ حسین کو دل کا عطیہ نہیں مل جاتا اس وقت تک یہ پورا سسٹم ان کے ساتھ ہی لگا رہے گا اور اُسے  اپنے دل کو اپنی پیٹھ پر ایک بیگ میں رکھ کر سفر کرنا پڑے گا۔

پتہ چلا ہے کہ ان سے قبل ایک  50 سالہ برطانوی شخص کو بھی اسی طرح بیگ میں آلات رکھ کر مصنوعی دل لگایا گیا تھا مگر  خوش قسمتی سے دو سال بعد ہی  اس شخص  کے لیے دل کا عطیہ مل گیا تھا جسے مریض میں منتقل کردیا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ وہ شخص   اب معمول کے مطابق   زندگی گزار رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...