عام زمرہ میں بنگلورو کے 97 سالہ شخص کو سب سے پہلے ٹیکہ دیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2021, 12:41 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 بنگلورو،3؍مارچ(ایس او نیو ز؍پی ٹی آئی) پیر سے کرنا ٹک میں عوام کے لیے ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز ہو گیا اور عام زمرہ میں 97 سالہ شخص ٹیکہ لینے والا پہلا شخص بنا۔ 16 ؍جنوری سے طبی کارکنوں اور فرنٹ لائن ورکرس کے لیے ٹیکہ  اندازی مہم کے بعد اگلے مرحلے کا پیر سے آغاز ہوا جس میں 60 سال سے زائد عمر اور دیگر عوارض میں مبتلا 45 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو ٹیکہ دیا جارہا ہے۔ خانگی منی پال دواخانہ پر معمرشہریوں کو ٹیکہ لینے کے لیے ماسک پہنے قطار میں دیکھا گیا ۔ بعض استفاده کنندگان وہیل چیئر پر آئے تھے۔

منی پال ہاسپٹلس نے اپنے بیان میں کہا کہ 97 سالہ ر اما سوامی پارتھا ساتھی کو سب سے پہلے ٹیکہ دیا گیا۔‘‘ دواخانہ نے معمر شہریوں اور دیگر عوارض میں مبتلا 45 سال سے زائد عمر کے شہریوں سے ٹیکہ  اندازی کے لیے خود کا اندراج کرنے کی اپیل کی ۔ دواخانہ نے کہا کہ ہم نے منی پال ہاسپٹلس میں آج سے ٹیکہ  اندازی مہم کا آغاز کر دیا۔ ٹیکہ اندازی کے لیے کو ون ایپ کے ذریعہ  آن لائن اندراج کیا جاسکتا ہے اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد ٹیکہ  اندازی کے لیے راست طور پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔ دواخانہ حکومت  سے تعاون کرر ہا ہےارو ٹیکہ  اندازی  مہم  کے لیے تمام معیاری پروٹو کولس اور اقدامات پرعمل کر رہا ہے۔

دریں اثناء سرکاری دواخانوں نے بھی ٹیکہ اندازی کی تیاریاں شروع کردیں۔ بنگلورو میڈیکل کا مچ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر اور ڈین ڈاکٹرسی آر جینتی  نے  پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’ آج ہمیں  حکومت سے  ہدایت  وصول ہوئی ہے ۔  ہم آج سے اندراج کا  عمل شروع کر رہے ہیں اور تیاریاں مکمل ہوتے ہی ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز کر دیں گے ۔‘‘ریاستی حکومت نے کہا کہ تمام تعلقہ اور ضلع کے دواخانوں میں ٹیکہ  اندازی ہوگی اور ہر ضلع میں دو خانگی خانوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کے مطابق سرکاری دواخانوں میں ہر پیر،  چہارشنبہ ، جمعہ اور ہفتے جبکہ خانگی دواخانوں میں تمام ایام کا ر میں ٹیکہ  اندازی ہوگی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔