کاروار ریلوے اسٹیشن سے مغربی بنگال کے لئے 967 مزدور وطن روانہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st June 2020, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :یکم جون (ایس اؤ نیوز)لاک ڈاؤن کی وجہ سے اترکنڑا ضلع کے مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے مغربی بنگال کے 967مہاجر مزدوروں کو اترکنڑا ضلع انتظامیہ نے خصوصی ٹرین کا انتظام کرتے ہوئے پیر کو ریلوے اسٹیشن پر انہیں الوداع کیا۔ ضلع انتظامیہ نے مزدوروں کو ان کے شہر پہنچانے کے لئے ’شرمک ایکسپرس ‘ ٹرین کا انتظام کیاتھا۔

پیر کو دوپہر 2.11بجے کاروار کے شرواڑ ریلوے اسٹیشن سے  967 مغربی بنگال کے مزدوروں کو لے کر خصوصی ٹرین نکلی۔ جو مغربی بنگال کے پرولیا جائے گی۔ خصوصی ٹرین میں نشستوں کو موقع رہنے کی وجہ سے اُڈپی کے 250اورمنگلورو جنکشن سے 72 مزدوروں کو بھی اس ٹرین پر  سفر کرنے کا موقع دیاگیا ۔ شرواڈ سے نکلی خصوصی ٹرین میں کل 1289مسافر سفر کرنے کی کونکن ریلوے رابطہ عامہ افسر سدھا کرشنا مورتی نے جانکاری دی ہے۔

ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کے وقت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، سماجی فلاح وبہبودی افسر پرشوتم ، کونکن ریلوے کے زونل مینجر بی بی نکم موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...