یوم آزادی کے موقع پر 926 پولس اہلکاروں کو تمغے سے نوازا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th August 2020, 9:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں 926 پولس اہلکاروں کو پولس میڈل سے نوازا گیا ہے، جن میں سے 215 پولس اہلکاروں کو بہادری کا میڈل، 80 اہلکاروں امتیازی کاموں کے لیے صدر جمہوریہ کا تمغہ اور 631 اہلکاروں کو خصوصی خدمات کے لیے صدرجمہوریہ کے تمغے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

پولس اہلکاروں کے لیے میڈل کا اعلان آج وزارت داخلہ نے کیا تھا۔ جموں وکشمیر پولس کو سب سے زیادہ 81 بہادری کےتمغے ملے ہیں، جبکہ سینٹرل ریزرو پولس فورس کو 55 اور اترپردیش پولس کو 2 ، دہلی پولس کو 16 اور مہاراشٹر پولس 14 میڈل ملے ہيں۔ جھارکھنڈ پولس 12 تمغے، آسام پولس کو 5، چھتیس گڑھ اور اروناچل پردیش کی پولس کو 3 تلنگانہ کو 2 اور بارڈر سیکیورٹی فورس کو بہادری کا ایک تمغہ ملا ہے۔

امتیازی خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے تمغے پانے والوں میں انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے 8، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور اترپردیش پولس کے چھ اہلکار، بارڈر سکیورٹی فورس اور مہاراشٹر پولس کے پانچ اہلکار، سنٹرل ریزرو پولس فورس اور مدھیہ پردیش پولیس کے چار اور انڈو تبت پولس فورس اور دہلی پولس کے تین پولیس اہلکارشامل ہيں۔

گراں قدر خدمات کے لئے پولس میڈل حاصل کرنے والوں میں اترپردیش پولس کے 73 اہلکار، سی آر پی ایف کے 59 اہلکار، بی ایس ایف کے 46 اہلکار، انٹیلی جنس بیورو کے 28 اہلکار، تامل ناڈو پولس کے 21 اہلکار، مغربی بنگال کے 20 اہلکار، کرناٹک کے 18 اور دہلی پولس کے 16 اہلکار شامل ہیں۔ بہادری کے لیے دیےگئے 215 میں سے 123 میڈل جموں و کشمیر میں بہادری کے لئے دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، 29 پولس اہلکاروں کو نکسلزم سے متاثرہ علاقوں میں 29 اور شمال مشرقی خطے میں بہادری کے لئے 8 تمغے دیئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...