اڈپی میں کووِڈ کی صورتحال: 13افراد نکلے پوزیٹیو۔ جملہ تعداد ہوگئی 901۔ مزید 133علاقے کیے گئے سیل ڈاؤن

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2020, 12:07 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اُڈپی،8؍جون (ایس او نیوز) اڈپی ضلع میں گزشتہ چار دنوں سے بڑھے پیمانے پر روزانہ کووِڈ متاثرین میں اضافہ ہونے کے بعد اتوار کے دن پوزیٹیو معاملات کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اتوار کے د ن صرف 13معاملے پوزیٹیو نکلے ہیں جس کے ساتھ یہاں پر کُل متاثرین کی تعداد 901ہوگئی ہے، اور ریاستی سطح پر متاثرین کے اعتبار سے اڈپی اول نمبر پر ہی ٹکا ہوا ہے۔جبکہ کلبرگی دوسرے مقام پر ہے، جہاں پر اتوار کے دن سب سے زیادہ یعنی 39پوزیٹیو معاملات دیکھنے کو ملے ہیں۔

 اُڈپی میں اتوار کے دن جو پوزیٹیو کیس نکلے ہیں ان میں سے 3افراد اڈپی تعلقہ اور بقیہ 10مریض کنداپور تعلقہ کے رہنے والے ہیں۔ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جملہ 168 افراد کی جانچ رپورٹ موصول تھی جن میں سے 155لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو نکلی ہے۔اس دوران ڈی ایچ او نے بتایا ہے کہ بیندور کے رہنے والے ایک 47سالہ شخص کی حالت بہت ہی سنگین ہوگئی ہے۔مہاراشٹرا سے لوٹے ہوئے اس شخص کو کوارنٹین کی مدت ختم ہونے کے بعد گھر بھیجا گیا تھا لیکن اس کی طبیعت پھر بگڑ گئی اور دوبارہ اس کو ٹی ایم اے پائی اسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے، اور اس کی جانچ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔اس کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہونے والے 41مریضوں کو اتوارکے دن چھٹی دے دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 274ہوگئی ہے۔جبکہ مریضو ں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضلع میں مزید 133علاقوں کو سیل ڈاؤن کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اننت کمار ہیگڈے نے لگایابی ایس این ایل میں دیش دروہی افسران موجود ہونے کا الزام

اپنے متنازعہ بیانات کے لئے پہچانے جانے والے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے الزام لگایا کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ کے اندر دیش دروہی افسران بیٹھے ہوئے جس کی وجہ سے اس کے کام کاج میں کوئی ترقی نہیں ہورہی ہے۔ اس لئے آئندہ دنوں میں اس کی نج کاری (پرائیویٹائزیشن) کیا جائے گا۔

ایم پی اننت کمار ہیگڈے کا بھٹکل دورہ؛ 23.72کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو دکھائی ہری جھنڈی

پیر کو رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے  بھٹکل تعلقہ میں ’پردھان منتری گرام سڑک یوجنا‘کے تحت 23.72کروڑ روپے لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ وہ یہاں ماروتی نگر میں بی جے پی تعلقہ آفس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

مینگلور کے قریب سولیا میں ہائی ٹینشن الیکٹرک کیبل کی زد میں آکر بائک کے ساتھ بائک سوا ر بھی جل کرخاکستر

ضلع دکشن کنڑا کے  سولیا میں کلّیری نامی علاقے میں آج منگل صبح 5.30بجے پیش آئے  ایک انتہائی دردناک حادثہ میں دو لوگ موقع پر ہی جل کر ہلاک ہوگئے جن میں ایک  شناخت  اُمیش (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ  بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار اس کے  ساتھی کا  نام معلوم نہ ہوسکا۔

کاروار:ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج۔ سرسی کی سنّدھی ہیگڈے نے پایا ریاست میں پہلا رینک

امسال ریاست میں ایس ایس ایل سی کے جو امتحانات ہوئے تھے اس کا سامنا طلبہ نے کووڈ وباء کے پس منظر میں ذہنی تناؤ کے ساتھ کیا تھا۔اس کے بعد کافی دنوں سے طلبہ بڑی بے چینی کے ساتھ اپنے نتائج کا انتظار کررہے تھے۔

باپ کی املاک پر بیٹی کا بیٹے کی طرح یکساں حق: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے منگل کو ایک دور رس نتائج والے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ ہندو غیر منقسم خاندان کی آبائی املاک میں بیٹی کو بیٹے کی طرح ہی حقوق حاصل ہوں گے، یہاں تک کہ اگر ہندو جانشینی (ترمیمی) ایکٹ 2005 کے نفاذ سے قبل ہی اس کے والد کی موت کیوں نہ ہوگئی ہو۔

بنگلور: ٹرانسفرس کے احکامات ملتوی کرانے میں مبینہ طور پر با رسوخ اساتذہ کی لابی شامل، چار سال سے ڈگری کالجوں کے لکچررس کے تبادلے نہیں ہوسکے

ریاست کرناٹک کے سرکاری فرسٹ گریڈ کالجوں میں خدمات انجام دے رہے لکچررس کے تبادلے نہیں ہوسکے ہیں، جس کے سبب انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس تعلق سے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ  چند با رسوخ لکچررس کی طرف سے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرکے تبادلوں کی کاروائی ملتوی ...