دنیا بھر میں دہشت گردی کا 90فیصد شکار مسلمان ہیں: فرانسیسی رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2019, 6:29 PM | عالمی خبریں |

برسلز،14نومبر(آئی این ایس انڈیا)فرانس میں کیے جانے والے ایک تحقیقی مطالعے میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ 1979 میں سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر حملے کے بعد سے اگست 2019 تک دنیا بھر میں شدت پسندوں کی ’دہشت گردانہ کارروائیوں‘ کا شکار ہونے والے افراد میں سے 90فیصد مسلمان ہیں۔تحقیقی مطالعے پر مشتمل یہ رپورٹ’پولیٹیکل کرییٹوٹی فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے تیار کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران شدت پسند تنظیموں نے دہشت گردی کی 33769 کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں 167096 افراد ہلاک اور 151431 زخمی ہوئے۔پیرس حملوں کے چھ برس پورے ہونے پر رواں ہفتے کے آغاز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 89.1فیصد دہشت گرد کارروائیاں مسلم ممالک میں ہوئیں اور اس کا شکار ہونے والے مجموعی افراد میں سے 91.2فیصد مسلمان ہیں۔رپورٹ کے مطابق داعش تنظیم کی جانب سے یورپ کو خون میں نہلا دینے والی کارروائیوں میں سے 54فیصد فرانس میں ہوئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...