تمل ناڈو: معاشی مسائل سے نبرد آزما 2 خاندانوں کے 9 افراد نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | Published on 13th December 2019, 11:52 PM | ملکی خبریں |

ڈِنڈی گُل،13/دسمبر(ایس او نیوز/یو این آئی) تملناڈو میں جمعہ کے روز ملک کے دل و دماغ کو جھنجھوڑنے والے واقعات میں دو خاندانوں کے 09افراد نے خود کشی کر لی۔ پولس ذرائع کے مطابق ضلع وِلُّوپورم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت سائنائیڈ کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دوسری طرف ضلع ڈِنڈی گُل میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کر لی۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع وِلُّوپورم میں ایک جوڑا ممنوعہ 3 نمبر کی لاٹری میں لمبے عرصے سے پیسہ لگا رہا تھا اور اس پر 30 لاکھ روپئے کا قرض ہو گیا تھا۔ قبل ازیں اس جوڑے نے اپنے تینوں بچوں کو سائنائیڈ کھلایا اور بعد میں خود بھی کھا کر جان دے دی۔ یہ عبرتناک واقعہ وِلُّوپورمیں سیتھیری کرائی علاقے کے سلامت نگر کا ہے۔ ہلاک ہونے والی کی شناخت ایم ارون کمار(33)، بیوی شیوگامی(26)، بیٹیاں پریہ درشنی(5)، یوشری(3) اور بھارتی (9ماہ) کے طور پر کی گئی ہے۔

ارون نے سائنائیڈ کھانے سےپہلے اپنے موبائل فون پر ویڈیو کلپ بنائی جس میں اس نے بتایا کہ وہ یہ اقدام کیوں اٹھا رہا ہے ؟ بعد ازاں اس نے اسے اپنے دوستوں کے ساتھ واٹس ایپ پر شیئر بھی کیا ۔ اس نے بتایا کہ وہ ساہوکاروں سے کافی پیسہ لے چکا ہے اور 30 لاکھ روپئے سے زیادہ کا نقصان اٹھا چکا ہے۔

دوسرا واقعہ ڈِنڈی گُل ضلع کا ہے جہاں کوڈائی روڈ اسٹیشن پر ایک ٹرین کے سامنے 4 افراد نے کود کر جان دے دی۔ ریل پٹری پر ان کی لاشوں کے اجزاء بکھرے ہوئے دیکھ کر عوام نے پولس کو مطلع کیا۔ پولس نے بتایا کہ ہلاک ہونے وال کی شناخت اتھیراپاتھی(49)، سنگیتا (40)، ابھنیاشری (15) اور آکاش (12) کے طور پر ہوئی ہے اور وہ وورائی یور علاقے کے باشندے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...