امریکا میں ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2023, 11:50 AM | عالمی خبریں |

کیلیفورنیا ، 23؍جنوری (ایس  او نیوز؍ایجنسی) امریکہ کے کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں گزشرہ رات ہوئی فائرنگ میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی نئے سال کے موقع پر مونٹیری پارک میں ہزاروں لوگ قمری نئے سال کے تہوار کے لیے جمع ہوئے تھے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے محکمے نے کہا کہ وہ اس واقعے میں ملوث مرد مشتبہ شخص کی تلاش کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس کے مونٹیری پارک میں رات 10 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق، پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری کی ہے۔ جبکہ لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے پیچھے ایک مرد مشتبہ شخص ہے۔

لاس اینجلس سے تقریباً 13 کلومیٹر مشرق میں واقع اس شہر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں ایشیائی آبادی بہت زیادہ ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز نے ایک عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تین آدمی دوڑتے ہوئے اس کے ریسٹورنٹ میں آئے اور اسے دروازہ بند کرنے کو کہا، کیونکہ ایک مشین گن کے ساتھ ایک شخص علاقے میں گھوم رہا تھا اور لوگوں پر فائرنگ کر رہا تھا۔

پورے ملک کو ہلا کر رکھ دینے والے اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد پورا علاقہ پولیس کی گاڑیوں کے سائرن کی آواز سے گونج اٹھا۔ اطلاع ملنے پر مونٹیری پارک کے شیرف آفس کے تمام افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے خصوصی دستے نے حملہ آور کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں بھرپور آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم دیر شام تک حملہ آور کی گرفتاری کی کوئی خبر نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...