کرناٹک میں کورونا کے نو تازہ معاملات؛ چار سالہ بچی سمیت گلبرگہ سے سامنے آئے آٹھ کورونا پوزیٹو کیسس؛ کرناٹک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 532

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th April 2020, 4:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 29/اپریل (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں  روز بروز اضافہ ہونے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور آج بدھ کو مزید نو معاملات  کا پتہ چلا ہے جس میں آٹھ معاملات صرف  ایک ضلع کلبرگی سے ہے۔

نو تازہ معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی کرناٹک میں کورونا پوزیٹو کے معاملات  بڑھ کر 532 ہوگئے ہیں جس میں اب تک 20 لوگوں کی موت بھی واقع ہوچکی ہے جبکہ 215 کورونا مریض صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج بھی ہوچکے ہیں۔

آج کورونا کے جو معاملات سامنے آئے ہیں اُس میں ایک چار سالہ بچی بھی شامل ہے جبکہ چار دیگر خواتین کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹو آئے  ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نو معاملات میں 5  مریضوں کی عمر  17 سال سے بھی کم ہے۔ اس بات کی بھی خبر ملی ہے کہ تمام نو کورونا پوزیٹو  اُن لوگوں میں  پایا گیا ہے جو پہلے کورونا پوزیٹو کےرابطے میں تھے۔ان میں سے صرف ایک کیس ہوکّیری بلگام سے ہے جبکہ تمام دیگر آٹھ کیسس کلبرگی سے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...