کاروار کمس سے ڈسچارج مزید نو لوگ بھٹکل پہنچ گئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th May 2020, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/مئی (ایس او نیوز)  مینگلور فرسٹ نیورو اسپتال کے رابطے  کے بعد بھٹکل کے جن 29 لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے گئے تھے وہ تمام لوگ اب مکمل صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے  ہیں۔   پتہ چلا ہے کہ  آج جمعرات کو نو لوگ کاروار سے بھٹکل پہنچے جس کے ساتھ ہی  مینگلور رابطے کے کورونا سے متاثرہ تمام لوگ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

آج میڈیکل کالج اسپتال سے ڈسچارج ہونے والوں میں ایک 73سالہ معمر خاتون کے علاوہ ایک پانچ ماہ اور ایک دو سال کی بچی بھی شامل ہے۔آج بھی  اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر میڈیکل کالج اسپتال کے احاطے میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے نے تماموں کو الوداع کہا۔ 

بتایا گیا ہے کہ  آج جو لوگ بھٹکل پہنچے ان میں سے اکثر لوگوں کی رپورٹس پہلے ہی نیگیٹو آچکی تھی، مگر کسی کے والد، کسی کی ماں اور کسی کے دوسرے رشتہ دار کی رپورٹ آنے کے  انتظار میں وہ لوگ بھٹکل نہیں آئے تھے، آج جب دیگر کی بھی رپورٹس موصول ہوگئی تو تمام لوگوں کو ایک ساتھ اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

یاد رہے کہ اب بھٹکل کا صرف ایک 27 سالہ نوجوان کاروار کمس میں ایڈمٹ ہے  جو مہاراشٹرا سے مرڈیشور پہنچا تھا، اُس کی رپورٹ  کورونا پوزیٹو آنے کے بعد اسے 18 مئی کو کاروار اسپتال شفٹ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اب تک بھٹکل کے جملہ 41 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے تھے  جس میں سے 40  لوگ مکمل طور پر صحت یاب ہوکر واپس بھٹکل پہنچ چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔