جوئیڈا:5؍مارچ (ایس اؤ نیوز)ریاست گوا سے غیر قانونی طورپر شراب سپلائی کرنےو الی سواری کو جوئیڈا کے انموڑ چک پوسٹ پر ایکسائز عملہ نے جانچ کے دوران اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جمعرات کی رات گوا سے ہبلی کی طرف روانہ ایچ آر 55Q6077رجسٹرڈنمبر والی سواری جوئیڈا کے انموڑ چک پوسٹ پر پہنچی تو عملے نے جانچ کے لئے سواری کوروکا تو سواری کا ڈرائیور سواری چھوڑکر فرار ہوگیا ۔
عملے نے سواری کی جانچ کی تو اس میں سے 300شراب کے باکس میں قریب 9لاکھ روپئے مالیت کی 2700لیٹر شراب پائی گئی ۔ عملے نے 15لاکھ روپئے مالیت کی سواری سمیت شراب ضبط کرلی ہے۔ ایکسائز افسران معاملےکی جانچ میں جٹ گئے ہیں۔