بہار: ٹرک اور بس کی خوفناک ٹکر میں 9 مہاجر مزدوروں کی موت، 12 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2020, 5:49 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھاگلپور،19؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے بھاگلپور میں مزدوروں کو لے جا رہا ایک ٹرک این ایچ-31 نوگچھیا میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ نوگچھیا کے سرکل افسر مکیش کمار نے اس حادثہ کے تعلق سے بتایا کہ بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہونے سے ٹرک پلٹ گیا اور اس خوفناک حادثہ میں 9 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ خبروں کے مطابق کم از کم ایک درجن مہاجر مزدور اس حادثہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مزدوروں کے آدھار کارڈ کے مطابق یہ لوگ چمپارن کے رہنے والے تھے۔

بہار کے بھاگلپور میں مزدوروں کو لے جا رہا ایک ٹرک این ایچ-31 نوگچھیا میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ نوگچھیا کے سرکل افسر مکیش کمار نے اس حادثہ کے تعلق سے بتایا کہ بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہونے سے ٹرک پلٹ گیا اور اس خوفناک حادثہ میں 9 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ خبروں کے مطابق کم از کم ایک درجن مہاجر مزدور اس حادثہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مزدوروں کے آدھار کارڈ کے مطابق یہ لوگ چمپارن کے رہنے والے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ بہار کے ضلع بھاگلپور کے كھریک تھانہ علاقہ کے امبو موڑ کے پاس قومی شاہراہ -31 پر آج صبح ٹرک اور بس کے درمیان خوفناک ٹکر ہوئی۔ نوگچھیا کے سرکل افسر کا کہنا ہے کہ ٹرک پر سوار مہاجر مزدور کھگڑیا کی طرف جا رہے تھے، تبھی امبو موڑ کے قریب بس اور ٹرک میں ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے کے بعد ٹرک پلٹ کر سڑک کنارے گڑھے میں جا گرا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرک میں لدے لوہے کے موٹے راڈ سے دب جانے سے مزدوروں کی موت واقع ہوگئی ہے۔

مکیش کمار نے مزید بتایا کہ بس پر سوار مزدور دربھنگہ سے بانکا جا رہے تھے۔ بس پر سوار 12 مزدور زخمی ہو گئے ہیں جنہیں نوگچھيا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور محکمہ پولس کے افسران موقع پر کیمپ کر رہے ہیں، امدادی کام جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...