بینگلور کے قریب ٹمکور میں المناک سڑک حادثہ؛ ماں، باپ اور بیٹا سمیت 9 ہلاک، 15 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 26th August 2022, 12:14 AM | ریاستی خبریں |

ٹمکور، 25اگست :(ایس او نیوز) بینگلور سے 110 کلو میٹر دور ٹمکور کے شیرا تعلقہ میں نیشنل ہائی وے 4 پر جمعرات کی اولین ساعتوں میں ہوئے المناک سڑک حادثہ میں ماں، باپ اور بیٹا سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے جس میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں جبکہ  حادثہ میں 15 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  حادثہ صبح 4.30 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بردار کروزر کار کا ٹائر پھٹ جانے سے گاڑی الٹ کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اس دوران پیچھے سے آرہی ایک لاری بھی کروزر سے ٹکرا گئی جس سے غالباً کروزر سے باہر گرنے والے لوگ لاری کی زد میں آکر کچل گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد رائچور کے مختلف علاقوں سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور تھے اوریہ تمام بنگلورو میں کام کی تلاش کے لئے جا رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس گاڑی میں 12 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے مگر اس پر 24 مزدور سوار تھے۔ سبھی لوگ بدھ دوپہر قریب ایک بجے رائچور سے نکلے تھے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ کروزر گاڑی ہیریور میں چائے پینے کے لئے رکی تھی جس کے دوران ڈرائیور نے شراب پی لی تھی کیونکہ وہ گاڑی چلانے کے دوران بار بار اونگ رہا تھا اور اسٹئیرنگ پر اس کا ہاتھ بہک رہا تھا۔ اس بناء پر گاڑی بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی، جیسے ہی گاڑی پلٹی، پیچھے سے لاری باہر گرے ہوئے لوگوں پر چڑھ گئی۔بتایا گیا ہے کہ سبھی نو لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ زخمیوں میں جن دو لوگوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے انہیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورولوجیکل سائنسز (نمہانس) بنگلورو ریفر کیا گیا ہے۔

ہلاک شدگان میں ضلع رائچور کے سریوار تعلقہ، کورکوند قصبہ کے ایک ہی خاندان کے پربھو (30)، اس کی اہلیہ سجاتا (25) اور ان کا تین سالہ لڑکا ونود جبکہ ان ہی کی رشتہ دار میناکشی شامل ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ ڈرائیور کرشنپا  اور پچاس سالہ بسما بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ مزید تین مرنے والوں کے نام معلوم نہ ہوسکے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔

بی جے پی کی ٹکٹ دلانے کے نام پر185کروڑ کا لین دین؛چیترا کے ساتھ آر ایس ایس کے 9 کارکن ملوث؛ کانگریس

دھوکہ دہی معاملہ میں حراست میں لی گئی چئیترا کندا پور نے کل 17 سے زائد لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس نے 23 لوگوں کو ٹکٹ دلانے کا جھانسہ دیتے ہوئے ان سے پیسے لیے۔ ٹکٹنگ کے اس کاروبار میں 40 لوگ ملوث ہیں۔ پارٹی ٹکٹ دلانے کے جھانسہ کے ذریعہ 185 کروڑ روپے لین دین کیا گیا ہے ۔ ٹکٹ دلانے کے ...